فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ا لیکٹر ک سپلائی کمپنی (فیسکو)صارفین بجلی کو ہر ممکن سہو لیات دینے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔صارفین کے نئے کنکنشزکی تنصیب،خراب میٹروں کی تبد یلی اوربجلی سے متعلقہ دیگر مسائل انتہائی سرعت سے حل کئے جارہے ہیں یہ باتیں چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر بشیراحمد نے فیسکو ہیڈکوارٹرز میں فیس بک پر ای کچہری پر خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انھوں نے کہا کہ ای کچہری کے ذریعے صارفین بجلی کوبجلی کی بلاتعطل فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کے ہمہ قسم کے مسائل کابھی فوری کیا جا رہا ہے تاکہ فیسکوکا صارف دوست کمپنی کا امیج برقرار رہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزارت تو ا نا ئی (پاورڈویژن)کی ہدایات پر صارفین کے مسائل گھر بیٹھے ایک کلک پر حل کئے جارہے ہیں ۔
