36

فیسکو ملازمین صارفین کوبہتر ین سروسز کی فراہمی کو اپنا مقصد بنالیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو فیسکوانجنئیرمحمد عامرنے کہا ہے کہ فیسکو افسران وملازمین صارفین کو بہترین سروسز کی فراہمی کو اپنا مطمع نظربنا لیں ۔اپنے اچھے کام اور بہترین کارکردگی سے اپنی اور محکمہ کی نیک نامی کا باعث بنیں ۔ غفلت اور کرپشن کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔یہ باتیں انہوں نے فیسکو میانوالی سرکل کے دورہ کے موقع پر کہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی کی اولین ترجیح صارفین کو بہترین سروسز کی فراہمی ہے جس کیلئے تمام تر شعوری کوششوں کو بروئے کار لایاجا ئے ۔صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی کیلئے خراب ٹرانسفارمرز کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انھوں نے سٹاف کو صارفین سے خوش خلقی سے پیش آنے کی ہدایت بھی کی۔ چیف ایگزیکٹو نے سرکل بھر میںٹرانسفارمر ز کو فوری طور پر ویلڈ کروا کر ان کی حفاظت کویقینی بنانے اور نائٹ پیٹرولنگ کرنے کی ہدایت کی تاکہ موسم سرما میں دھند اور رات کی تایکی کا فائدہ اٹھا کر ٹرانسفارمرچوری کرنے والے گروہوں سے محکمہ کے قیمتی اثاثہ جات کو محفوظ بنایا جاسکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکل میں کنسٹرکشن کے جاری ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کیاجائے تاکہ ان کے ثمرات عوام تک پہنچیں ۔انہوں نے شعبہ کنسٹرکشن کے افسران کو تمام ایچ ٹی ایل ٹی پروپوزلز کی جلد تکمیل کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں