فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیسکو ملازم کو فر ا ڈ پر 30 سال قید بامشقت اور 65لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم۔ فیصل آباد ڈویژن’ سرگودھا ڈویژ نکے فاضل سپیشل جج سنٹرل انٹی کرپشن نے تھا نہ ا یف آئی اے فیصل آباد کے ایک مشہور مقد مہ کا فیصلہ سناتے ہوئے فیسکو کے UDC محمد سعید کا جرم ثا بت ہونے پر زیردفعات 471-420/468 ت پ اور پی سی اے 5/2/47 مجموعی طور پر 30 سال قید بامشقت اور 65لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔ واقعات کے مطابق ملزم نے اپنی تعیناتی کے دوران سال 2014ء سے سال 2016ء کے درمیان ملازمین کے بونس کی خطیر رقم خردبرد کر لی تھی جب وہ پیرمحل سب ڈویژن تعینات تھا، ریٹائرڈ ملازمین نے محمد افضل ایکسین کو درخواست دی تھی کہ انکو بونس کا اضافہ تنخواہوں میں نہ مل رہا ہے جس پر تحقیقات عمل میں لائیں گئیں تو پایا گیا کہ محمد سعید نے ملازمین کے بلوں میں جعلسازی کر کے رقم خردبرد کر لی تھی اور لاکھوں روپے کا فراڈ کیا تھا، فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اپنا فیصلہ مذکورہ بالا سنا دیا۔
38