34

فیصلہ ہوچکا’ عمران کی نااہلی پکی

کراچی(بیوروچیف) تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ عمران خان نااہلی سے بچنے کیلئے تمام کارڈز کھیل رہے ہیں لیکن فیصلہ ہوچکا ہے وہ بچ نہیں سکیں گے۔تجزیہ کار نے کہا کہ عمران خان کی جیل بھروتحریک کامیاب نہیں ہوگی انہیں اس سے گریز کرنا چاہئے’ عمران خان کے مخالفین کی خواہش ان کے ساتھ بھی وہی سلوک ہو جو نواز شریف کے ساتھ کیا گیا تھا، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90دن میں الیکشن نہیں ہوں گے، رینجرز اور ایف سی نے الیکشن کے انعقاد کیلئے خیبرپختونخوا پولیس کی مدد کرنے سے انکار کردیا ہے، وزارت خزانہ نے بھی الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے مطلوبہ رقم دینے سے انکار کردیا ہے، الیکشن کمیشن کو پیسے اور افرادی قوت نہ دے کر انتخابات نہ کروانے کا جوا ز مہیا کردیا گیا ہے۔تجزیہ کارنے کہا کہ جنرل پرویز مشرف اور جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف بنانا نواز شریف کے بلنڈرز تھے،عمران خان نااہلی سے بچنے کیلئے تمام کارڈز کھیل رہے ہیں لیکن فیصلہ ہوچکا ہے وہ بچ نہیں سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں