67

فیصل آبادمیں ڈاکے ہی ڈاکے ، مزاحمت پر 2افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں سرگرم ڈاکوئوں نے گودام’ گھر سمیت 6دکانوں میں لوٹ مار کرتے لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے جبکہ مزاحمت کرنے پر دو افراد کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا، مضروبان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔ تفصیل کے مطابق دراز کمپنی کا ڈلیوری بوائے مدثر علی مال سپلائی کر کے آ رہا تھا کہ جب وہ پیپلزکالونی نمبر1 ڈی گرائونڈ ٹیکنیکل ہائی سکول کے قریب پہنچا تو مسلح ڈاکوئوں نے رقم چھین کر مزاحمت کرنے پر گولی مار کر زخمی کر دیا جبکہ جڑانوالہ کے علاقہ 109 گ ب کے قریب ڈاکوئوں نے زمیندار تصور علی سے اڑھائی لاکھ چھین کر مزاحمت کرنے پر گولی مار کر بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے، جبکہ جھنگ بازار میں محمد نعیم کے گودام میں داخل ہونیوالے ڈاکو مونگ پھلی کے بورے اور دیگر سامان رکشہ پر لوڈ کر کے فرار ہو گئے۔ رضاآباد میں حافظ آصف کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات لوٹ لئے’ ملت ٹائون کے علاقہ کلاش پارک کے قریب مہر مارٹ میں داخل ہونیوالے 4مسلح افراد نقدی اور بھاری مالیت کا سامان لے گئے’ شیخوپورہ روڈ پر محمد سلیم کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے گھی کے کارٹن اور دیگر سامان لے گئے’ ڈجکوٹ کے علاقہ 263 رب میں عبدالرحمن کی دکان’ ساندل بار کے علاقہ 61 ج ب میں جمیل اور گٹ والا پارک کے قریب دراز کمپنی کے ڈلیوری بوائے سے پارسل اور نقدی چھین لی گئی’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں