36

فیصل آباد آمد پرمریم نواز کا فقیدالمثال استقبال کیاجائیگا

فیصل آباد(پ ر)مسلم لیگ ( ن)کی سینئرنائب صدراورچیف آ ر گنائزرمریم نوازشریف کی 11 ما ر چ کو فیصل آبادآمدکے موقع پر تا ر یخی استقبال اورورکرزکنونشن کی کا میابی کے لئے انتظامات کو حتمی شکل د ی جارہی ہے ۔چندروزتک مسلم لیگ ن کے ذیلی ونگز سے میٹنگز ا و ر یونین کونسل کی سطح پرپارٹی کارکنوں اورعوام کے ساتھ رابطے کئے جا ئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار و رکرز کنونشن کے میزبان اور این اے109سے پارٹی کے امیدوار میاں عرفان منان نے مسلم لیگ ن کے ورکرز کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد آ مد پر مریم نوازشریف کا فقید المثال استقبال کیا جاے گا کنونشن کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے ورکرز ابھی سے پر جوش ہیں۔ فیصل آباد کا ورکرز کنونشن ثابت کرے گا کہ فیصل آباد مسلم لیگ ن کا مضبوط قلع ہے۔ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل جائیگی اور مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ عوام کو پاکستان سے کھلواڑ کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں