23

فیصل آباد انڈسٹریزکا بڑا ہے جسے مانچسٹرکی حیثیت حاصل ہے

فیصل آباد(پ ر)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے 32 ویں سینئر مینجمنٹ کورس CSS افسران کی اپپٹما ہائوس آمد ‘ اس دوران میں آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسینگ ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں و ممبران سے ملاقات کی ‘اس موقع پر ڈائریکٹنگ سٹاف رحیم نفیس ‘ چیئرمین اپپٹما شیخ حافظ محمد اصغر قادری ‘ پولیس ڈپیارٹمنٹ محمد سلمان’ اور سینئر ممبران اپپٹما بائو محمد اکرم ‘ مرتضی نذیر ‘ مزمل اور دیگر موجود تھے ۔چیئرمین اپپٹما شیخ حافظ محمد اصغر قادری نے نیشنل انسٹیی ٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے 32 سینئر مینجمنٹ کورس سی ایس ایس افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد انڈسٹریز کا دوسرا بڑا شہر ہے جسے مانچسٹر کی بھی حیثیت حاصل ہے ۔ فیصل آباد انڈسٹریز میں اس شہر سمیت دیگر شہروں کے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے ۔اس انڈ سٹر یل حب کی مصنوعات دنیا بھر میں اپنا منفرد مقام رکھتی ہے ۔ اس شہر کپڑے کی بڑی مارکیٹیں ہیں جس کا کپڑا ملک بھر سمیت دنیا بھرمیں مقبول عام ہے ۔یہ شہر حکومت کو بڑاریونیو بھی فراہم کرتاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں