فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر 92 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے، جبکہ درجنوں شہریوں کی کاریں’ موٹرسائیکلیں چور لیکر رفوچکر ہو گئے، نہتے شہری جگہ جگہ لٹنے پر مجبور’ پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی’ شہر بھر میں کی جانیوالی ناکہ بندیاں بے سود’ سماج دشمن عناصر کا کوئی بھی گروہ پکڑا نہ جا سکا۔ تفصیل کے مطابق ایکسائز آفس کے قریب بلال اقبال سے 5لاکھ 15ہزار روپے’ فون’ سول ہسپتال کے باہر منیر احمد سے 20ہزار روپے’ فون’ جیل روڈ پر محمد شفیق سے 15ہزار روپے’ فون’ ریلوے ہسپتال کے قریب آصف چوہان سے 40ہزار روپے’ فون’ بھوآنہ بازار میں عائشہ سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ توصیف ہوزری کے قریب ناصر علی سے 70ہزار روپے’ نقدی’ فون اور طلائی انگوٹھی چھین لی’ شاداب کالونی میں مختار احمد’ بائو والہ کے تصور عباس’ انار کلی بازار میں تیمور’ علی ہائوسنگ کالونی کے ابوسفیان سے 10ہزار روپے’ فون چھین لیا’ بلال ٹائون کے کامران اسلم کے گھر کا صفایا کر دیا’ تلیانوالہ روڈ پر عمیر سے 5ہزار روپے’ فون’ 219 رب کے ابرار حسین سے نقدی’ فون’ عمر فاروق ٹائون کے شہباز خالد کے ڈیرے سے مویشی چور لے گئے’ 40کوٹھیاں موڑ پر ام سلمیٰ سے پرس چھین لیا’ عبدالرشید غازی چوک میں وسیم سے نقدی’ فون چھین لیا’ جڑانوالہ روڈ ڈگری کالج کے باہر عمیر احمد لٹ گیا’ کوہ نور پلازہ کے قریب کاشف شاہد’ ڈھڈی والا کے نعمان’ بسم اﷲ چوک مدینہ ٹائون میں رضا سے جھپٹا مار کر فون چھین لیے’ یوسف آباد میں حاجی ارشاد احمد کے گھر کا صفایا کر دیا’ بابا فرید روڈ پر وقاص سے نقدی’ فون’ کہکشاں کالونی نمبر2 کے ساجد سے نقدی’ فون’ مجاہد ہسپتال کے قریب ارسلان سے پرس’ غالب سٹی کے قریب محمد عبید سے نقدی’ فون’ سوساں روڈ پر وشال رفیع سے جھپٹا مار کر فون’ اکبر چوک میں اسامہ شہزار سے نقدی’ فون’ نگہبان پورہ میں نامعلوم خاتون نشہ آور چائے پلا کر محنت کش کا لوڈر رکشہ لے اُڑی’ عبدالرحمن سے نقدی’ فون’ محلہ نصیرآباد کے طاہر مسیح سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ شیخوپورہ روڈ پر اویس سے 48ہزار روپے’ فون’ چباں روڈ پر حافظ مزمل سے 10ہزار روپے’ فون’ منصورآباد کے کامران سے 5ہزار روپے’ فون’ کینال روڈ پر راشد منہاس سے نقدی’ فون’ جھمرہ روڈ پر حماد علی سے 22ہزار روپے’ فون’ سمال اسٹیٹ کے قریب زین مصطفی سے نقدی’ فون’ نلکہ کوہالہ کے قریب نواز کی دکان سے نقدی’ بیٹریاں چور لے گئے’ 42 ج ب کے سہیل احمد سے 65ہزار روپے’ فون’ 156 رب کے مہر سلیم سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ شاہین چوک کے عبدالجبار سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ مظفرآباد کے زبیر سے چنے اور دیگر سامان چور لے گئے’ 198 رب کے مشتاق کا گھر لوٹ لیا گیا’ مدینہ یونیورسٹی کے قریب یوسف سے نقدی’ فون’ ریڈکس روڈ سے ذوالفقار سے پرس’ نصیر احمد سے 2لاکھ روپے’ فون’ عبدالرحمن سے 56ہزار روپے’ فون’ 67 ج ب کے عمر سے 45ہزار روپے’ فون’ 278 گ ب کے جمشید کی حویلی سے 2 لاکھ روپے چھین لیے’ 67 ج ب کے یوسف کے گھر سے شٹرنگ کا سامان چوری’ خورشید احمد سے 18ہزار روپے’ فون’ ستیانہ روڈ پر اویس سے 16ہزار روپے’ فون’ 215 رب کے ظفر اقبال سے نقدی’ فون’ اصغر علی سے 15ہزار روپے’ فون’ 225 رب کے شہزاد سے 15سو روپے’ فون’ 209 رب کے عارف سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 227 رب کے ظفر اقبال سے نقدی’ فون’ عبداﷲ پل سمندری روڈ پر حماد سے 8ہزار روپے’ فون’ نیاموآنہ کے عابد علی سے 16ہزار روپے’ فون’ حسیب شہید کالونی کی سمیرا عثمان سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا’ سہیل انجم سے 30ہزار روپے’ فون’ گارڈن کالونی کے حمزہ ریاض سے 35ہزار روپے’ فون’ فیصل روڈ کے رحمان علی سے 15ہزار روپے’ فون’ 353 گ ب کے جاوید اقبال سے نقدی’ فون’ 107 گ ب کے پرویز سے نقدی’ فون’ 122 گ ب کے اعزاز احمد سے نقدی’ فون’ 203 رب کے امانت علی کی دکان کا صفایا کر دیا
