47

فیصل آباد ریجن کو امن کا گہوارہ بنانا ‘ انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے ‘ آر پی او ڈاکٹر محمد عابد خان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسرفیصل آباد ڈاکٹر محمدعابد خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔امن و امان اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح۔ ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ریجنل پولیس آفس فیصل آبادآمد پر انہیں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔بعد از سلامی آر پی او فیصل آباد نے تما م بر انچزکے انچارجوں سے تعارفی میٹنگ کی اس موقع پرانہوں نے ما تحت عملے کو احکامات جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ لو گوں کے مسائل حل کر نے اور انکی شکایات کے ازالہ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں