فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان نے فیصل آباد ریجن کے تین اضلاع کے ڈی پی اوز اور ایس ایس پی آر آئی بی کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تبدیل ہونے والوں میں ایس ایس پی آر آئی بی سید محمد عباس کو ڈی پی او بہاولپور تعینات کر دیا جبکہ ڈی پی او چنیوٹ عمران احمد ملک کو سی پی او آفس لاہور’ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا شعیب محمود کو سی پی او آفس لاہور’ ڈی پی او جھنگ محمد رشید کو ڈی پی او ڈیرہ غازی خان تبدیل کر دیا اور ان کی جگہ ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی وسیم ریاض کو ڈی پی او چنیوٹ’ ایس ایس پی پی ٹی ایس راولپنڈی عارف شہباز وزیر کو ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ’ ایس پی سی آئی اے راولپنڈی ملک طارق محبوب کو ڈی پی او جھنگ تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تبدیل ہونے والے افسران کو فوری طور پر اپنے عہدوں کا چارج سنبھالنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
36