84

فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں 138 ڈی ایس پیز تبدیل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورنے اعلیٰ پولیس افسران کی اکھاڑپچھاڑکے بعد فیصل آباد سمیت صوبہ بھرکے 138ڈی ایس پیزکوبھی تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔فیصل آباد سے تبدیل ہونے والے ڈی ایس پیزسے ڈی ایس پی گلبرگ سلیم حیدر شاہ کوننکانہ’ڈی ایس پی آرگنائزرکرائم وقاراحمد کو ایس ڈی پی او بھلوال ‘ڈی ایس پی لائسنسگ اینڈ ہیڈکوارٹرزٹریفک پولیس مس نسیم اخترکو ڈی ایس پی سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ’ایس ڈی پی اوسمندری محمد شاہ رخ خان کوڈی ایس پی کبیروالا تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں