اسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے تمام حلقوں سے کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے کامیابی کے اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پرنوٹس لیا تھا جس پر چیف الیکشن کمشنرکی زیر صدارت5رکنی کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنایا۔الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے 7حلقوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ عمران خان نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات فراہم کردی ہیں لہذا ان کی تاخیر سے اخراجات دینے کو درگزر کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ضمنی الیکشن میں این اے22مردان، این اے24چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ، این اے 45 کرم اور این اے 239 کورنگی سے کامیاب قرار دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اس کیس کا فیصلہ 20 دسمبر کو محفوظ کیا تھا۔
32