7

فیصل آباد سمیت مختلف اضلاع کے 28 ڈی ایس پیز تبدیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے مختلف اضلاع کے 28 ڈی ایس پیز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تبدیل ہونے والوں میں ڈی ایس پی لیگل فیصل آباد محمد شہزاد کو ڈی ایس پی لیگل سروسز لاہور’ ڈی ایس پی لیگل آپریشن تھری لاہور میاں زیارت علی خان کو ڈی ایس پی لیگل فیصل آباد جبکہ تعیناتی کے منتظر ڈی ایس پی منصور بلال چیمہ کو ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ فیصل آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جو آئندہ چند روز میں اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں