فیصل آباد ( پ ر) سابق چیئرمین سی سی 30حاجی ہدایت انصاری نے ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں بڑھتی تجاوزات’ اور میونسپل کارپوریشن کے عملہ لینڈ برانچ کی مسلسل اور قصداً خاموشی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ صرف گھنٹہ گھر سے ملحق آٹھ بازاروں بلکہ دیگر کالونیوں ‘ ایم شاہراہوں اور محلوں میں تجاوزات کی بھرمار ہو چکی ہے کارپوریشن کے متعلقہ انسپکٹرز جان بوجھ کر غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں تاجر برادری شہر کی خوبصورتی اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہے انہوں نے نگران وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ کارپوریشن کے عملہ لینڈ برانچ کی کارکردگی میں بہتری لائی جائے موصوف اچانک فیصل آباد کا وزٹ کریں تو کارپوریشن کی بدترین کارکردگی کا پول کھل جائے گا۔
