18

فیصل آباد مسلم لیگ ن کا قلعہ تھا اور رہے گا

فیصل آباد (پ ر) این اے 108′ پی پی 113’پی پی 114 اور پی پی 115 سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما و سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے ضابطہ اپنی الیکشن کمپین کا آغاز کر تے ہوئے ان حلقوں میں ہنگامی دورے شروع کر دیئے ۔ ان حلقوں کے معززین سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کل بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مضبوط قلعہ تھا آج بھی اور آئندہ بھی رہے گا ۔ انہوںنے کہا کہ صوبہ بھر میں ریکارڈ کامیابی حاصل کرکے مخالفین کو عبرتناک شکست سے دو چار کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ ملک میں انارکی چاہتا ہے لیکن عوام اس کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ فیصل آباد کے عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اپنے محبت کا اظہار کیا اور ووٹ کی طاقت سے عمران خان کو بری طرح مسترد کر دیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان نے سیاسی میدان میں فتنہ اور فساد کو فروغ دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں