فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ 37 مقامات پر وارداتیں کرتے ہوئے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موٹرسائیکلیں چھین کر فرار ہو گئے، پولیس تلاش وبسیار کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کوتوالی کے علاقہ بارونق ضلع کونسل کے قریب ڈاکوئوں کا مسلح گروہ لاہور سے آنے والے شہری کار سوار شیخ عامر سے 2لاکھ روپے کی رقم چھین کر فرار ہو گئے۔ غلام محمد آباد کے علاقہ ڈیرہ سائیں قبرستان کے قریب محسن رضا سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ 70ہزار روپے’ موٹرسائیکل’ موبائل فون چھین لیا گیا’ چراغ ٹائون کے قریب انور سے نقدی’ فون’ 7 ج ب کے قریب طیب منیر کو روک کر مسلح ڈاکو 5لاکھ روپے’ 10 تولے زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا’ منصور آباد کے علاقہ فاروق آباد کے عمیر سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ تھانہ صدر کے علاقہ ریسکیو1122 کے آفس کے قریب فخر عباس سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون لوٹ لیا گیا’ 415 گ ب کے زمیندار عاشق علی کے گھر داخل ہونے والا ڈاکوئوں کا مسلح گروہ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ساڑھے پانچ لاکھ روپے ‘ زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا’مزاحمت کرنے پر نوجوان کوگولی مار کر زخمی کرکے فرار ہوگئے’جھمرہ روڈ پر فیضان ارشد سے دو لاکھ روپے نقدی وفون’534گ ب کے ملک ظہیرسے موٹرسائیکل نقدی فون’65گ ب کے ڈاکٹررزاق سے موٹرسائیکل نقدی وفون’432گ ب کے قریب سعادت سے موٹرسائیکل نقدی ‘357گ ب کے لیاقت علی سے ایک لاکھ روپے’ فون’93گ ب کے قریب محمد احمد سے موٹرسائیکل’ نقدی اورفون چھین لیاگیا’جبکہ گوروناک پورہ سے عمر مختار’شاہی چوک کے اسد’رضا آباد کے ایم شفیق’کلیم شہید پارک سے محسن’ریاض اور دھنولہ کے قریب حامد نواز’لائل پور کالونی سے ارشد جاوید’نورپورکے عمران’ہجویری ٹائون سے ناظم علی’نورپورہ کے سجاد’214ر۔ب کے وحید اصغر’41ج ب کے سعید ‘سادات پارک سے ابراہیم’پنجاب بنک جڑانوالہ کے یاسرسے سید حسن رضا’پیپلزکالونی کے خالد کی موٹرسائیکلیں چورلے اڑے۔ علاوہ ازیں 7 ج ب کے شاہد محمود کی حویلی کا آہنی گیٹ چور لے اُڑے’ 5 ج ب میں راشد حنیف کے گھر کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چوری’ فیضان مدینہ چوک کے قریب حیدر علی کا فون’ گڑھ کے علاقہ میں مزمل حسین کے گھر کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان اور گندم رکشہ پر لوڈ کر فرار ہو گئے، 527 گ ب کے خالد محمود کے ڈیرہ سے بجلی کا ٹرانسفارمر’ جڑانوالہ کے رہائشی فیصل کے گھر کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان بھی چور لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
25