فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ آج پھر 200 سے زائد ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی سنگین وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں روپے مالیت کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان اور درجنوں شہریوں سے موٹرسائیکلیں’ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق تلیانوالہ روڈ پر عابد ندیم سے 70ہزار روپے’ فون’ لاہور چوک کے قریب علی حسن سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ نعمت آباد کے قریب محمد حیات اور اس کے بیٹے سے سوا دو لاکھ روپے’ فون’ غلام محمد آباد سے محمد عرفان سے نقدی’ فون’ نثار اکبر روڈ پر عطاء رسول سے 45ہزار روپے’ فون’ کلیم شہید کالونی کے زین شفیق سے 40ہزار روپے’ فون’ پنج پلیاں کے قریب عاصم ہارون سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ خالد ٹائون سے اویس سے 55ہزار روپے’ فون’ ڈیرہ سائیں قبرستان کے قریب وقاص سے 60ہزار روپے’ فون’ نڑوالا روڈ پر محمد حنان سے موٹرسائیکل’ شاداب کالونی کے قریب محمد حنان سے نقدی’ فون’ سرکلر روڈ سے عاطف ممتاز سے 45ہزار روپے’ فون’ کچہری بازار سے عمر فاروق سے نقدی’ فون’ 60 رب کے رحمان علی سے نقدی’ فون’ 97 رب کے شہباز حسین سے 50ہزار روپے’ فون’ 67 رب کے عاطف سے نقدی’ فون’ 72 رب کے اسامہ سے 3لاکھ روپے’ 97 رب کے ظفر اﷲ سے 30ہزار روپے’ فون’ 266 رب کے عمران سے 20ہزار روپے’ عامر سہیل سے نقدی’ فون’ 100 ج ب کے قریب وقاص احمد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 266 رب کے محمد عمر سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 229 رب کے سہیل سے 45ہزار روپے’ فون’ 266 رب کے ذیشان سے نقدی’ فون’ 173 رب کے قریب عمر فاروق سے رکشہ’ نقدی’ فون چھین لیا۔ 216 رب کے ندیم’ بلال احمد سے نقدی’ فون لوٹ لیا۔ 266 رب کے فاروق سے 40ہزار روپے’ فون’ شعیب سے 36ہزار روپے’ فون’ 193 رب کے ارسلان سے 30ہزار روپے’ فون’ 210 رب کے محمد یٰسین سے 22ہزار روپے’ فون’ 586 گ ب کے اسلم سے 64ہزار روپے’ فون’ 357 گ ب کے احمد علی کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی’ 378 گ ب کے حسن’ 278 گ ب کے نیامت کی دکان لوٹ لی’ 39 گ ب کے عمر حیات’ عبدالحفیظ سے نقدی’ فون’ 34 گ ب کے فیصل سے موٹرسائیکل’ نقدی’ 40 گ ب کے ظفر اقبال سے نقدی’ فون’ 39 گ ب کے الطاف حسین’ 37 گ ب کے قمر’ 39 گ ب کے فیاض سے موٹرسائیکل’ 39 گ ب کے غلام مصطفی سے نقدی’ فون’ 31 گ ب کے شہزاد سے 66 ہزار روپے’ 77 گ ب کے ضیاء سے 30ہزار روپے’ فون’ 36 گ ب کے زبیر علی’ 567 گ ب کے افتخار علی’ 651 گ ب کے الطاف’ لنڈیانوالہ کے ملک ساجد اقبال’ نہر بازار سے جاوید’ 368 گ ب کے اﷲ دتہ’ کلیار ہائوس کے قریب سجاد’ اشرف’ معین علی’ جڑانوالہ روڈ پر اختر عباس’ 122 گ ب کے ندیم خان’ 534 گ ب کے انتظار حسین’ 119 گ ب کے نصیر’ 53 گ ب کے خلیل’ 63 گ ب کے محمود’ مانانوالہ کے قریب خوشحال خان’ پل ستیانہ روڈ سے فہیم’ 65 گ ب کے بابر علی’ 124 گ ب کے عبدالغفور’ رضا آباد سے فقیر حسین’ 126 گ ب کے طلحہ’ رمضان بازار کے قریب زاہد اقبال سے نقدی’ فون چھین لیے گئے جبکہ دیگر وارداتوں میں نہتے شہریوں کو لوٹ لیا گیا۔جبکہ کلیم شہید کالونی سے صابر’عمر فاروق ٹائون سے ندیم’رضاآباد سے مرزا محمدایاز’احتشام ‘جمیل پارک سے محمد اختر’بلال پارک سے محمد اعجاز’کلیم شہید پارک سے امداد حسین ‘کرمانوالہ سے حافظ عابد’غلام محمد آباد کے اکرم’بلال پارک کے عبدالحمید’ظفرمیرج ہال سے اجمل رضوان’نڑوالہ روڈ پر زکریا’جناح کالونی سے سہیل’گوبند پورہ سے وسیم شہزاد’انصاری پارک سے تنویرحسین’گلستان کالونی کے تنویریٰسین’گل رحیم ٹائون سے شیراز ‘باری گارڈن کے عمردراز’فضا کالونی کے غلام مصطفی’عظمت آباد سے بلال’سنت پورہ کے شہزاد بابر’سیف آباد کے محمد جمیل’شاداب کالونی کے حمزہ’کچہری بازار سے مدثراحمد’منٹمگری بازار سے ابوبکر ‘سول ہسپتال سے اشفاق’103ر۔ب کے عمران’73ر۔ب کے مزمل’229ر۔ب کے عمران’266ر۔ب کے وقاص’229ر۔ب کے اللہ دتہ’266ر۔ب کے شاہان ثاقب’229ر۔ب کے احمد’توصیف احمد’76ر۔ب کے عامر’مکوآنہ کے احسن ستارکی موٹرسائیکل’73ر۔ب کے عاطف نوید کا رکشہ’266ر۔ب کے نوید احمد’طاہر وسیم ’73ر۔ب کے اختر’299ر۔ب کے ارشد’260ر۔ب صدام حسین’357گ ب احمد علی’277ر۔ب یاسر’سرفراز’ستیانہ بنگلہ کے نواز’32گ ب کے ناظر حسین ’38گ ب کے زبیراحمد’433گ ب کے وسیم ’39گ ب کے قندیل رضا’کچہری روڈ سے زبیر خان’ڈیفنس ویو سے ندیم اشرف’سلیمی پارک سے جاوید’کھرڑیانوالہ روڈ سے طیب’علی رضا’واحد کالونی سے افتخار احمد’ڈی گرائونڈ سے اظہر’ڈی چوک سے طیب’تاندلہ روڈ سے عبدالرحمن’کریسنٹ گرائونڈ سے شوکت علی’باوا چک سے خواجہ حیدر’کاشف’سفیان ٹائون سے سالار علی’آفریدی چوک سے شیراز’نشاط آباد کے قریب مصطفی ‘آئیڈیل بیکری سے عمر ‘حسن چوک سے عابد ‘گرڈاسٹیشن کے اللہ دتہ’119ر۔ب کے اسلم’دھنولہ سے پرویز’منیب ٹائون سے شہزاد’7ج ب کے خضرحیات سمیت دیگر درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں’رکشہ چور لے کر فرار ہوگئے۔علاوہ ازیں داتا کالونی میں شوکت علی کی دکان’ کلیم شہید پارک کے قریب بابر فیروز کی شاپ’ اعجاز ٹائون گلی نمبر12 کے عامر اختر کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، افغان آباد کے رانا نواز’ 77 رب کے بابر رانا’ 194 رب کے افضل’ 266 رب کے نصیر’ 205 رب کے اکبر علی کی دکان کا صفایا کر دیا گیا، 210 رب کے زمیندار عثمان کے ڈیرہ سے مویشی’ 229 رب کے اصغر علی کے گھر کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چور لے اُڑے، دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا سامان چوری کر لیا گیا۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔
29