43

فیصل آباد میں آج پھر 355 وارداتیں ‘ مزاحمت پر دو شہری لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈکیتی وراہزنی اور چوری کی 355 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں روپے مالیت کے زیورات’ نقدی’ موبائل فونز’ قیمتی سامان اور موٹرسائیکلیں لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق اسٹیٹ بنک کے عقب سے رحمن’ صدر بازار سے عابد’ غلام رسول ٹائون سے حفیظ’ ڈائیوو روڈ پر فیصل یٰسین’ گارڈن ٹائون کے قریب یاسر شہزاد’ کلیم شہید کالونی نمبر1 کے قریب جنید فقیر’ تلیانوالہ روڈ پر سید محمد احمد حسنین’ کلیم شہید کالونی کے قریب قاسم’ رضا آباد گلی نمبر9 کے قریب عدنان سے نقدی’ فون’ رنگ روڈ سیم نہر کے قریب ارشاد علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ سمال اسٹیٹ کے قریب زین شفقت سے 6لاکھ روپے’ باٹھاں پل کے قریب سفیان جاوید’ سیم نہر کے قریب حسنین’ نشاط آباد کے قریب ذیشان’ ملت ٹائون میں اشرف سے موٹرسائیکل’ نقدی’ گرین ٹائون میں راحیل سے اڑھائی لاکھ’ مسلم ٹائون میں عمران سے نقدی’ فون’ جمیل آباد میں شہزاد’ ہجویری ٹائون میں اختر علی’ شریف پورہ میں جمشید’ اشرف آباد میں سلیم’ حق باہو چوک میں نقاش حسین سے نقدی’ فون’ محلہ چباں میں کریم بخش’ عبداﷲ پور کے قریب فخر عباس سے نقدی’ فون’ ڈھڈی والا کے قریب عمیر’ سوساں روڈ پر عمیر’ کینال روڈ پر علی اکرام’ مدینہ ٹائون میں اظہر اقبال’ کینال روڈ پر امجد یوسف’ کوہ نور ٹائون کے قریب مبین ناصر’ کہکشاں کالونی کے قریب بابر علی’ کوہ نور چوک کے قریب حناء خالد سے نقدی’ فون لوٹ کر فرار ہو گئے، کینال روڈ پر حمزہ سلطان’ گلبرگ ویلی کے اویس’ کینال روڈ پر زین’ بی بی جان چوک کے قریب اویس’ غلام فرید’ تیزاب مل کے قریب اصغر علی’ کوہ نور چوک میں اسد مسیح’ سعید کالونی میں مصطفی ظفر’ 262 رب کے قریب محمد راول’ العزیز ہوٹل کے قریب فیاض’ آئرن مارکیٹ کے قریب عاطف محمود’ کوکا کولا فیکٹری کے قریب عدنان اکرم’ فوجی چوک میں سلطان علی’ علامہ اقبال کالونی میں محمود علی’ سمندری روڈ پر خالد محمود’ سہیل آباد میں بلال’ شیل پمپ سمندری روڈ کے قریب زاہد اقبال’ 86 گ ب کے قریب کرم ہاشمی’ 242 رب کے نوید سے نقدی’ فون چھین لیا’ سمن آباد پھاٹک کے قریب زوہیب علی’ نثار کالونی میں رحمن عباس’ محمد حامد’ کالج روڈ پر نعمان’ سمن آباد میں مدثر حسن’ گلشن رفیق کالونی میں ہمایوں اشرف’ رشید نگر میں عقیل احمد’ 77 ج ب میں عابد’ 67 ج ب میں آصف’ 235 رب میں ذیشان ارشد’ نڑوالا روڈ پر رمضان’ مقبول روڈ پر احتشام’ شریف پورہ میں معظم ارشاد’ سلیمی چوک کے قریب فاروق جبکہ سیشن کورٹ سے عمران علی’تنویر احمد’الائیڈ ہسپتال سے عرفان’طارق آباد سے عبدالرحمان’سول ہسپتال سے فیصل حمید’ریل بازار سے فیصل مظفر’کوتوالی روڈ سے بلال ‘ڈی ٹائپ کالونی سے عتیق الرحمن’یٰسین ہسپتال سے صلاح الدین’جوڑماجرہ سے خلیل’ڈیرہ سائیں قبرستان سے اعجاز علی ‘حیدری پارک سے ہارون ارشد ‘مدینہ آباد سے صابر’کلیم شہید پارک سے وسیم عباس’جمیل پارک سے امجد علی’حمزہ ٹائون سے سجاد علی’منیرآباد کے عرفان’نیوگارڈن ٹائون سے محمد سلیم’جمیل آباد کے نعمان ‘اظہر ٹائون سے رفیق’چک جھمرہ کے ناصر’علی پورہ کے سجاد علی’جمیل آباد میں عاطف حسین’عبداللہ پور میں امین’سوشل سکیورٹی ہسپتال سے عبداللہ ‘ڈی گرائونڈ سے فیضان کاشف ‘النورگارڈن سے عمران اعجاز’فیضان مدینہ چوک سے آفتاب ‘مدینہ ٹائون کے کاشف ‘فیضان مدینہ چوک سے علی حسن’غالب سٹی سے اسامہ زاہد’قبرستان موڑ سے علی حیدر’ڈجکوٹ کے عرفان’ہریاں والا چوک سے محمودالحسن ‘سدھوٹائون سے عمران’ڈی ٹائپ کالونی میں غلام علی ‘243ر۔ب کے عمران ‘273ر۔ب کے مظہرعلی’248ر۔ب کے مظہراسلام’275ر۔ب کے افتخاراحمد’سمن آباد کے شفیق’مظفرکالونی کے عامر ‘عبداللہ کالونی میں عمران ‘منصورآباد میں زبیر’منصورا کالونی عرفان’نثارکالونی میں عابد جاوید’یوسف ٹائون میں بابر شہزاد’زبیر کالونی کے علی حسنین ‘240ر۔ب کے رہائشی غلام رسول’عبداللہ گارڈن میں نذیر’بہار کالونی میں اسد سلطان’پہاڑی والی گرائونڈ کے زاہد حسین اوردیگر درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں لے اڑے۔علاوہ ازیں گلستان کالونی میں بشیر کی دکان کی چھت پھاڑ کر 26 لاکھ مالیت کا سامان’ محلہ چباں میں نعیم فیصل’ نورپورہ میں آفتاب حسین کے گھروں کا صفایا کر دیا گیا’ گارڈن محلہ میں بھی سلمان افتخار’ برکت پورہ میں علی شیر’ حسیب شہید روڈ پر سلمان’ راجہ غلام رسول نگر میں ثناء اﷲ’ غوثیہ دربار کے قریب رفاقت علی کو لوٹ لیا گیا جبکہ دیگر وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر شہریوں سے نقدی’ زیورات’ موبائل فونز اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ علاوہ ازیں فیصل آباد میں اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے دو افراد کو لہولہان کر دیا، ریسکیو1122 نے مضروبان کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی’ ستیانہ روڈ محمد آباد کا رہائشی 50سالہ علی عمران ولد محمد رفیق سوساں روڈ پر بنک سے 25لاکھ کی رقم نکلوا کر آ رہا تھا کہ کوہ نور چوک کے قریب دو مسلح ڈاکوئوں نے روکا رقم کا شاپر چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر علی عمران کو گولیاں مار کرزخمی کر دیا’چکی بازار سمندری کا رہائشی 40 سالہ محمد عارف ولد حنیف موٹرسائیکل پر 447 گ ب کے قریب جا رہا تھا کہ وہاں پر مسلح ڈاکوئوں نے روک کر سب کچھ حوالے کرنے کو کہا تو مزاحمت کرنے پر محمد عارف کو گولی مار کر لہولہان کر کے فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں