فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں سرگرم ڈاکوئوں اورچوروں کے گروہ 43مقامات پر وارداتیں کرتے ہوئے لاکھوں کا مال وزرلوٹ کر فرار ہوگئے اتھرے ڈاکوئوں نے مزاحمت کرنے پر ہوٹل مالک سمیت 3افراد کوگولیاں مار کر لہولہان کردیا۔پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اورچوروں کے گروہوں کوپکڑنے میں یکسرناکام ہوگئی۔شہری عدم تحفظ کا شکار ہوگئے۔تفصیل کے مطابق آج علی الصبح تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ ڈرائی پورٹ بڑا گھونہ کے قریب ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر دھنولہ کے رہائشی 45سالہ اشرف ولد ابراہیم کو گولی مار کر زخمی کردیا جبکہ جڑانوالہ کے علاقہ 65گ ب کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے 277ج ب کے رہائشی 50سالہ اکبر علی ولد رحمت علی کو روک کرسب کچھ حوالے کرنیکا کہا تومزاحمت کرنے پر گولی مار کر لہولہان کردیا۔ علاوہ ازیں کھرڑیانوالہ کے علاقہ 200ر۔ب لاٹھیاں والا کے قریب بابا فرید ہوٹل پرگاہک بن کر آنیوالے ڈاکوئوں نے ہوٹل مالک 42سالہ اعظم ولد غلام رسول سے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرنیکی کوشش کی مزاحمت پر ہوٹل مالک اعظم کو فائرنگ کرکے بری طرح زخمی کردیا جبکہ سول لائن کے علاقہ گائے سوپ فیکٹری کا اہلکار غلام رسول پے منٹ لیکرآرہا تھا کہ جب وہ ستارہ ٹاور کے قریب پہنچا تو موٹرسائیکل روک کر گن پوائنٹ پر 4لاکھ 44ہزار کی نقدی چھین کر لے گئے۔نورشاہ ولی قبرستان کے قریب شہباز سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی’شہبازٹائون نزد الکویت میرج ہال کے قریب ڈاکوئوں نے ابوبکر عتیق سے نقدی ‘گلبرگ سے نواز سے بارہ ہزار نقدی’جواد کلب کے قریب رانا ظفراللہ خاں کی دکان سے دن بھر کی سیل اورسامان چھین لیاگیا ‘لاہوری چوک رضاآباد سے مبین اقبال کے قریب سے دو لاکھ روپے اورفون چھین لیا’سیٹلائٹ ٹائون کے رہائشی سلطان علی کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکواہل خانہ کو یرغمال بنا کر 20 لاکھ کی نقدی اورقیمتی سامان چھین کر فرار ہوگئے’247ر۔ب کے نصیراحمد کے گھرداخل ہوکر ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو کمرہ میں بند کرکے لاکھوں کے زیورات’نقدی اورقیمتی سامان چھین لیا’72گ ب میں علی اکبر’22گ ب کے افتخار احمد سے گن پوائنٹ پر نقدی ‘658گ ب کے قریب یوسف سے 40ہزار ‘389گ ب کے غلام یٰسین سے ڈیڑھ لاکھ روپے’فون چھین کر فرار ہوگئے۔جبکہ ظفرالحق’پولیس لائن سے مجاہد’میانوالی پلی سے مناہل علی’ولی پورہ میں ناصرحسین ‘چک جھمرہ سے عارف اشرف’سوساں روڈ سے اشرف محی الدین ‘گٹ والا پارک سے عرفان’شیخوپورہ روڈ سے محمد طارق ‘مظفرکالونی سے محمد لطیف’ٹی اینڈ ٹی کالونی سے عطاء الرحمن ‘پیربازار ککوآنہ سے ساجد’215ر۔ب کے اقبال’بلال ٹائون سے پرویزسردار’سلیمی چوک سے عبداللہ شہباز ’77ر۔ب کے اللہ دتہ کی موٹرسائیکلیں چور لے اڑے۔علاوہ ازیں سول لائن سے عابد حلیم کا بجلی کا میٹر’ ریل بازار کے دکاندار غلام نبی کی دکان سے چور 25 لاکھ کا سامان لے گئے’ کوتوالی روڈ سے ڈاکٹر شفیق احمد کے کلینک سے بجلی کا میٹر’ سیف آباد میں عادل محمود کی دکان کے تالے توڑ کر سامان اور موٹرسائیکل رکشہ’ موٹر مارکیٹ کے فیصل ریحان کی دکان سے بجلی کا میٹر’ رشید آباد میں اشفاق کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ طارق کالونی میں عابد علی کی دکان’ رضا آباد کے مشتاق کے گودام سے بھاری مالیت کا کپڑا’ عثمان غنی کی دکان سے بجلی کا میٹر’ کریم ٹائون سے اکرم کے گھر کے باہر سے گیس کا میٹر’ سمندری روڈ پر شبنم سنیما کے قریب طارق محمود کے گودام سے چور 27 لاکھ 56ہزار روپے مالیت کا سامان چور لے اُڑے’ 400 گ ب کے سعید الرحمن کے فیکٹری کا ٹرانسفارمر’ 609 گ ب کے زمیندار محمد بخش 467 گ ب کے سرور’ 476 گ ب کے طفیل خورشید’ 463 کے نواز’ 386 گ ب کے وقار اسلم کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔
45