فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں سرگرم ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ 45 مقامات پر وارداتیں کرتے ہوئے لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق لاری اڈا کے قریب میاں ٹرسٹ ہسپتال کے سامنے مسلح ڈاکوئوں نے شہری ارسلان سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل’ 38ہزار روپے اور فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ طارق آباد گلی نمبر7 کے قریب مسلح ڈاکو پوسٹ مین ارسلان سے جھپٹا مار کر موبائل فون اور پرس چھین لیا’ 217 رب کے قریب محمد آکاش سے دو لاکھ روپے’ فون’ غلام محمد آباد کے علاقہ میں جیو بیکری کے قریب کاشف رضا سے 25ہزار روپے’ فون’ کلیم شہید کالونی کے طلحہ سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ چراغ ہوٹل کے قریب پرویز اختر سے 65ہزار روپے’ دھنولہ چوک کے قریب محمد علی سے نقدی’ فون’ غازی آباد کے قریب خالد محمود سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ ساہیانوالہ کے علاقہ لدھڑ پھاٹک کے قریب صدیق سے نقدی’ فون’ ریلوے کالونی کے قریب مسلح ڈاکو نقدی’ ہمایوں اور اسکی اہلیہ سے گن پوائنٹ پر طلائی زیورات اور 32 ہزار روپے’ فون چھین کر فرار ہو گئے’ کینال روڈ پر محمد سعید سے نقدی’ فون’ گٹ والا پارک کے قریب مدثر شاہ سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ جڑانوالہ روڈ پر سیماب ادریس سے نقدی’ فون’ اسلام پورہ میں منیب جاوید سے 75ہزار روپے’ فون’ واٹر ورکس جڑانوالہ کے قریب زاہد زین سے 58ہزار روپے’ فون’ 414 گ ب کے ثاقب مجید کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ساڑھے سات لاکھ روپے مالیت کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے’ 477 گ ب کے قریب زاہد علی سے نقدی’ فون’ 478 گ ب کے قریب اسد سے 83ہزار روپے’ فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ سلطان چوک کے نعیم’بابووالا کے عبدالمجید’جج والا کے منظور احمد ‘جھنگ بازار سے جعفر حسین’جمیل پارک کے علی حیدر’حمید پارک سے محمد زبیر ‘تلیانوالہ سے محمد رمضان’کلیم شہید پارک کے باہر سے عبدالجمید’علی احمد’مدینہ یونیورسٹی کے محمد عاطف’ملکھانوالہ کے جاوید فاروق’مصطفی آباد سے وقار علی’کوہ نورپلازہ سے علی المرتضیٰ’شہزادعلی’کشمیر پارک پہاڑی والی گرائونڈ سے خاور’پٹھان والا چوک سے مبین انجم’سپورٹس کمپلیکس سمن آباد سے ریحان’دکن پارک سے ماجد حسین ‘نواباں والا سے امجد اقبال’رحمان ٹیکسٹائل مل کے باہر سے عباس’مغل پورہ سے عارف سعید انور’60 ر۔ب کے رضوان ادریس ‘تاندلیانوالہ کے ناصر علی’498گ ب کے عمردراز اوردیگر شہریوں سے موٹرسائیکلیں اورموٹرسائیکل رکشہ لے اڑے۔علاوہ ازیں 34 ج ب کے اکبر علی کے ڈیرہ سے بھاری مالیت کا سامان چور لے اُڑے’ بانساں والی گلی میں یاسر کی دکان سمیت دیگر وارداتوں کے دوران گھروں’ دکانوں کا صفایا کر دیا گیا’ تاہم پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
