24

فیصل آباد میں آج پھر 64 وارداتیں’ نوجوان لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کا گروہ 64 مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان اور موٹرسائیکلیں چھین کر فرار ہو گئے، مزاحمت کرنے پر نوجوان کو گولی مار کر لہولہان کر دیا، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ یوسف آباد کے قریب ڈاکوئوں نے شہری طاہر جاوید سے نقدی چھیننے کے بعد مزاحمت پر گولی مار کر زخمی کر دیا۔ سرگودھا روڈ کے علاقہ سنت سنگھ پھاٹک کے قریب مسلح ڈاکو موٹرسائیکل سوار شہری طیب عزیز شاہ سے 30 ہزار روپے’ فون چھین کر فرار ہو گئے، مغل پورہ کے قریب کاشف رفیق سے 29ہزار’ فون’ نصیر آباد کے محمد احمد سے 32ہزار روپے’ فون’ مغل پورہ کے اطہر علی سے 90ہزار روپے’ فون’ دھنولہ کے قریب محمد انصر سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 202 رب کے وسیم سے موٹرسائیکل’ نقدی’ نیشنل کالونی کے قریب محمد شفیق سے نقدی’ فون’ کھجور والا باغ کے قریب عامر جاوید سے 70ہزار روپے’ فون’ جوہر کالونی کے ابرار سے 28ہزار’ فون’ کینال روڈ پر سید علی حیدر سے 40ہزار روپے’ فون’ سمندری روڈ شبنم سنیما کے قریب سے عظیم جلال سے 68ہزار روپے’ فون’ ڈی ٹائپ کالونی بخاری چوک کے قریب محمد بہروز اشفاق کی دکان میں داخل ہونے والے مسلح ڈاکو لاکھوں مالیت کا سامان ونقدی چھین کر لے گئے’ ساندل بار کے علاقہ شکیل مارکی کے قریب رحمان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 61 ج ب کے قریب طارق ریاض سے نقدی اور فون چھین لیا گیا’ ساندل بار کے علاقہ امین پور بنگلہ روڈ پر جیولرز ظفر علی کی دکان میں داخل ہونے والے ڈاکو 39 لاکھ روپے مالیت کے زیورات’ نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے’ روشن والا کے نزاکت علی سے نقدی’ فون’ وفاقی وزیر رانا ثناء اﷲ کے ڈیرہ کے قریب عثمان سے نقدی’ فون’ عبداﷲ کالونی گلی نمبر8 میں شہزاد سے نقدی’ فون’ 269 رب کے قریب محمد ارشد سے 50ہزار روپے’ فون’ 228 رب بوگنی کے طارق سے ایک لاکھ’ فون’ صدر کے علاقہ پائپ والی فیکٹری کے قریب سردار ابرار حسین سے 50ہزار روپے’ فون’ 215 رب کے قریب یاسر منیر سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ اقبال نگر کے قریب رزاق سے نقدی’ فون’ ستیانہ روڈ چیسزاپ سٹور کے قریب عبدالقدوس سے 50ہزار روپے’ فون’ سرفراز کالونی سے محمد حسن سے 42 ہزار روپے’ فون’ وارث پورہ میں اسد خالد کی موبائل شاپ میں داخل ہونے والے ڈاکو 11عدد موبائل فونز اور نقدی لوٹ لی’ ستیانہ روڈ اڈا خانوآنہ کے قریب عبدالرئوف انور سے نقدی’ فون’ 72 گ ب کے عرفان حیدر کی دکان سے لاکھوں کی بیٹریاں ‘ 60 گ ب کے مزمل حیات سے موٹرسائیکل’ نقدی’ 631 گ ب کے ظفر اقبال سے نقدی’ طلائی انگوٹھیاں اور فون چھین لیا’ 40 گ ب کے صدام الحق سے 50ہزار روپے’ فون’ 89 گ ب کے آصف ندیم سے 30ہزار روپے’ فون’ 433 گ ب کے محمد یٰسین سے 52ہزار روپے’ فون’ 432 گ ب کے سہیل اشرف سے 50ہزار روپے’ فون’ کھرڑیانوالہ عمران زاہد کرکٹ سٹیڈیم کے قریب زاہد انجم سے نقدی’ فون چھین لی گئی۔ جبکہ مصطفی آباد کے اشفاق’نگہبان پورہ کے ساجد علی’القریش ہوٹل کے باہر سے عبدالجبار ‘کچی آبادی کے محمدسعید’چک جھمرہ تھانہ چوک سے عمران یوسف’علامہ اقبال انڈسٹریل زون سے سیف اللہ’ہریاں والا چوک سے نوید احمد’پیپلزکالونی ایم سی سی برانچ کے باہر سے عبدالرحمن’گٹ والا کے قریب مختار’فخرآباد کے عاصم رضا شاہ’208ر۔ب کے منیراحمد’حسن پورہ کے محمد حسین’کوہ نور سے علی رضا’روشن والا کے نعمان’دکن پارک سے رشید احمد’نواباں والا قاری چوک سے نذیراحمد’275ر۔ب کے رحمت اللہ’سبزی منڈی سے بلال ‘سدھار سے اکبر مسیح’یونس ٹائون سے تصور سجاد’جیلانی پورہ کے رضوان’نادرا ایگزیکٹو کے باہر سے محمد طلحہ ‘628گ ب کے حافظ محمد اکرم ’60ر۔ب کے قمر عباس کی موٹرسائیکلیں چور لے اڑے۔ علاوہ ازیں ملت ٹائون 196 رب کے محمد عابد کے ڈیرہ سے بکرے’ پیپلزکالونی کے علاقہ سلور سپون مارکی میں شادی کی تقریب کے دوران چوروں کا گروہ فیضان افتخار کا بیگ جس میں 5 لاکھ روپے تھے چور لے اُڑے’ فخر آباد کے ممتاز خان کے ڈیرے سے مویشی’ کینال روڈ پیراڈائز مارکی سے منیر احمد شاکر کے بیٹے کی شادی کے دوران 12 لاکھ سے بھرا بیگ چور لے اُڑے’ علامہ اقبال کالونی کی صفیہ ندیم کے گھر سے لاکھوں کا سامان’ فون’ 590 ج ب کے ناصر اقبال کے گھر سے گیس کا میٹر اتار لیا گیا’ 68 ج ب کے ظہیر عباس کے گھر چوری’ 228 رب کے اختر عباس کے گھر سے مویشی’ 228 رب کی پروین بی بی کی گھر میں قائم دکان کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چوری ہو گیا’ 215 رب کے دکاندار طلحہ کی دکان سے چار لاکھ سے زائد مالیت کا سامان چور لے اُڑے’ 215 رب میں اعجاز احمد کی فیکٹری کے تالے توڑ کر 5لاکھ کا سامان چوری’ لنڈیانوالہ کے علاقہ میں احمد علی کے ڈیرے سے مویشی’ 103 رب کے ارسلان کے ڈیرے سے مویشی ٹرک پر لوڈ کر کے فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں