28

فیصل آباد میں آج پھر 72 وارداتیں ‘ بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج’ آج پھر 72 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار جبکہ گلبرگ کے علاقہ عوامی کالونی میں بھائی نے چھریوں کے وار کر کے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ گلبرگ کے علاقہ عوامی کالونی گلی نمبر9 کے رہائشی 45 سالہ سہیل فیصل ولد حنیف کا اپنے بڑے بھائی ملزم سہیل کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پر ملزم سہیل نے چھریوں کے پے درپے وار کر کے چھوٹے بھائی سہیل فیصل کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ منشی محلہ کے قریب شفاقت علی سے نقدی’ فون’ شیخ کالونی قبرستان کے قریب محمد طلحہ’ محلہ عثمان غنی کے حسن علی سے نقدی’ فون’ بوہڑ چوک کے قریب ارسلان سلامت سے موٹرسائیکل’ نقدی’ علامہ اقبال کالونی کے عثمان سے نقدی’ فون’ 235 رب نیاموآنہ کے قریب عابد سے نقدی’ فون’ نیوانار کلی بازار سے محمد علی رضا سے نقدی’ فون’ 225 رب کے محمد زبیر سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 227 رب کے قریب معین قمر سے 40ہزار روپے’ فون’ 209 رب کے قریب عمران احمد سے موٹرسائیکل’ 272 گ ب کے قریب عمیر منظور سے موٹرسائیکل’ ایک لاکھ روپے’ فون’ حسین چوک ملت روڈ کے قریب رحمان منظور کا پرس اور فون چھین لیا گیا’ گلستان کالونی سے حنان سلیم اور اسکی اہلیہ سے زیورات’ نقدی’ فون چھین کر فرار ہو گئے’ منصور آباد کے قریب عثمان سرور سے ایک لاکھ روپے’ فون’ 71 گ ب کے قریب وقاص سے نقدی’ فون’ 115 گ ب کے سہیل منصور سے ایک لاکھ 10ہزار روپے’ فون’ 643 گ ب کے قریب زاہد اقبال سے ایک لاکھ’ فون’ 77 گ ب کے رضوان سے 56ہزار روپے’ فون’ 45 گ ب کے قریب وسیم سے 10ہزار روپے’ فون’ 378 گ ب کے احمد علی سے نقدی’ فون’ 384 گ ب کے شاہد سے 45ہزار نقدی’ 200 رب کے علی رضا سے نقدی’ فون’ 216 رب کے نواز کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر چھ لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے’ 105 رب کے ذیشان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 266 رب کے محبوب احمد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 409 گ ب کے صابر مسیح سے 26ہزار روپے’ فون’ قصبہ تاندلیانوالہ سے فاروق الیاس سے 20ہزار روپے’ فون’ 277 گ ب کے ندیم کے ڈیرہ سے مویشی چھین لیے گئے’ 378 گ ب کے امجد علی سے نقدی’ فون’ 384 گ ب کے شاہد سے 45ہزار روپے’ فون’ 400 رب کے علی سے 96ہزار روپے’ فون جبکہ سول ہسپتال سے عدنان’ تحصیل والی مسجد سے ندیم’ بھوآنہ بازار سے سلیم طاہر’ علی ہائوسنگ کالونی سے نوید احسان’ سیف آباد سے عدنان افضل’ امام بارگاہ چوک سے عمر علی’ الیاس پارک سے عدیل’ گرونانک پورہ سے حماد’ ولی پورہ سے منیر حسین’ شاہین چوک صدر بازار کے نواز’ مرضی پورہ سے قیصر شہزاد’ داتا کالونی کے ریاض’ دلکشاں کالونی سے شہزاد’ ڈی ٹائپ کالونی سے حافظ علی رضا’ سرسید ٹائون سے شکیل احمد’ ملت چوک سے محمد حسین’ 121 ج ب کے کامران’ نوید آباد کے فرمان’ کہکشاں کالونی سے وسیم اکرم’ کوہ نور پلازہ سے اسامہ’ کوہ نور ٹائون سے محمد رحیم’ نور پورہ سے عثمان’ مغل پورہ سے سعد تنویر’ ملت چوک سے عمران’ عبداﷲ پور سے شہباز احمد’ 274 گ ب کے اظہار’ 266 رب کے شہزاد انجم’ تاندلیانوالہ سے لقمان’ 131 گ ب سے شہباز کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے۔علاوہ ازیں سول لائن چاندنی چوک سے یاسر کے گھر کے تالے توڑکر چور نقدی ‘زیورات اورقیمتی سامان لے اڑا ‘گلستان کالونی سے عاصم کے گودام کے تالے توڑکر بھاری مالیت کا سامان چوری کرلیاگیا۔طارق فرزند کے گھر’ایل سی ایم ہائی سکول کے قریب شفقت حسین کی دکان سے آٹھ لاکھ کا سامان چوری’سمندری روڈ پر مدنی اسلامی کنڈا سے سولہ لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری’ناظم آباد سے شاہد معراج کے گھر سے بجلی کا میٹر’ایوب کالونی کے یٰسین ایوب کے گھر سے نقدی فون’214ر۔ب کے خلیل الرحمن کی دکان سے فون نقدی’79گ ب کے سید علی احمد شاہ کے ڈیرے سے لاکھوں کاسامان چور لے اڑے’ ملت ٹائون میں اقبال کے گھر کے تالے توڑکر لاکھوں کے زیورات نقدی چور لے گئے’جڑانوالہ روڈ پر عقیل نقوی کی دکان کا صفایا کردیاگیا’ڈھڈی والا کے یعقوب کے گھر سے بجلی کا میٹر’سرگودھا روڈ کے ذوالفقارعلی سے نقدی فون’الٰہی ٹائون سے صابر حسین کے باہر سے گیس کا میٹر’541گ ب کے محمد علم کے گھر کا صفایا ‘607گ ب کے نواز کے ڈیرے سے سامان چوری’264گ ب سے شہزاد کے گھر کا سامان چوری کر لیاگیا’پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں کو پکڑنے میں ناکام رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں