فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی 77 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے، جبکہ متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا، نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ پولیس روائتی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق سول ہسپتال کے باہر ارشاد سے نقدی’ فون’ اسلام نگر کے بلال یونس کا پرس’ انار کلی بازار سے طلعت رشید سے نقدی’ فون’ فیصل ٹائون کے شفاقت علی سے نقدی’ فون’ جھنگ بازار چوک کے قریب اویس رسول سے نقدی’ فون’ ڈگلس پورہ کے یاسر علی سے موبائل فون چھین لیا
