27

فیصل آباد میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اظہار تشویش

فیصل آباد (پ ر) پاکستان جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی نائب صدر ریاض محی الدین نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں جرائم پیشہ عناصرکی سرگرمیاںجاری ہیں پولیس کی ناکہ بندیاں ٹھس ہونے سے روزانہ100سے زائد وارداتوں میں ڈاکواور چو روں نے اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لاکھوں روپے کے زیورات’مو بائل فونز اور موٹر سا ئیکلیں چھین لی جاتی ہیں ان نان سٹاپ وارداتوں سے شہری خوف زدہ ہور ہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ پولیس تھا نے آخر کیا کر رہے ہیں کہ ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پا یا ہی نہیں جا رہا بلکہ ہر روز اس میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے اس حوالے سے دیکھا جائے تو فیصل آباد کے سی پی او بھی ڈاکوئوں اور چوروں کو پکڑنے میں نا کام نظر آ رہے ہیں انہوں نے کہا ایس ایچ اوز اگرصبح 2 گھنٹے اور شام کو 7 سے 10 بجے خود گشت کریں گے تو ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پایا جا سکتا ہے انہوں نے مزید کہا تھا فیصل آباد کے کمشنر’ ڈپٹی کمشنر کوبھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا انہیںپتہ ہے کہ فیصل آباد مکمل طور پر ڈاکووں اور چوروں نے قابو کر رکھا ہے پولیس شہر بھرجب تک اپنا کردار ادا نہیں کریگی فیصل آباد سے ڈاکو راج کبھی بھی ختم نہیں ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں