29

فیصل آباد میں بھکاریوں کی یلغار اور گرانفروشوں کا راج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)رمضان المبارک کے آغاز میں ہی بھکاریوں کی شہر بھر میں یلغار’بازاروں’سڑکوں’چوراہوں پرگدا گروں کی ٹولیاں نظرآنے لگیں’گلی محلوں میں بھی گدا گروں کی بھرمار’جرائم پیشہ عناصر گداگروں کا روپ دھار کر جیب تراشی کی وارداتیں بھی کرنے لگے’عوامی سماجی حلقوں کا صورتحال پر اظہارتشویش’تفصیل کے مطابق ماہ مقدس شروع ہوتے ہی فیصل آباد بھر میں گداگروں نے شہریوں کا ناک میں دم کردیا ہے’اکثرمقامات پر گدا گر بھیک مانگتے ہوئے شہریوں کو جانے سے روکتے ہیں اورانہیں کچھ نہ کچھ دینے کا کہا جاتا ہے’کئی خواتین نے کمسن بچوں کے ساتھ بھیک مانگنا شروع کررکھا ہے’فیصل آباد بھر میں بازاروں’سڑکوں’چوراہوں اورگلی محلوں میں پیشہ وربھکاریوں نے”ات”مچا رکھی ہے اوروہ ٹولیوں کی شکل میں بھیک مانگتے نظرآتے ہیں’ستم بالائے ستم یہ کہ کئی جرائم پیشہ عناصر نے بھی گداگروں کا روپ دھارکر وارداتیں شروع کردی ہیں اور جیب تراشی کے واقعات بڑھنے لگے ہیں’رمضان المبارک کے شروع میں فیصل آباد میں بھکاریوں کی یلغار نے شہریوں کوشدید پریشانی سے دوچار کردیا ہے’عوامی سماجی حلقوں نے اس صورتحال پراظہار تشویش کرتے ہوئے پیشہ ورگداگروں کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں