81

فیصل آباد میں جرائم پیشہ افراد نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ آج پھر 93وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار ہو گئے، درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لیکر رفوچکر ہو گئے، جگہ جگہ شہری لٹنے لگے’ پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی، بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار’ پولیس تلاش وبسیار کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں ناکام ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق باغ جناح میں سیر کیلئے آنے والے غلام مصطفی کی اہلیہ سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا’ سول ہسپتال کے قریب اسماعیل سے 20ہزار روپے’ فون’ زرعی یونیورسٹی کے قریب سلیم سے 32ہزار روپے’ فون’ گمٹی چوک کے قریب منظور احمد سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ فون’ ہلال احمر ہسپتال کے باہر ممتاز بی بی سے پرس چھین لیا’ ریل بازار سے اویس سے فون چھین لیا’ صادق مارکیٹ میں حامد علی کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چور لے گئے’ کوتوالی روڈ سے حسن سلیم سے نقدی’ فون’ جھنگ روڈ پر محمد احمد سے 10ہزار روپے’ فون’ نڑوالا روڈ پر سعید عمران سے 25ہزار روپے’ فون’ ولی پورہ کے کامران سے 30ہزار روپے’ فون’ رسول نگر کے حبیب الرحمان سے نقدی’ فون’ ارشد ٹائون کے اشفاق سے 2لاکھ 80ہزار روپے’ فون چھین لیا’ کوکیانوالہ کے مقبول حسین کی دکان کا صفایا کر دیا گیا’ چھوٹی ڈی گرائونڈ گورنمنٹ ڈسپنسری سے پنکھے اور دیگر سامان چوری’ سوساں روڈ پر پرویز علی’ فیصل ہسپتال کے قریب احمد عمران’ النجف کالونی کے شفاقت اﷲ’ ستیانہ روڈ پر عنایت اﷲ’ جھال پل کے قریب ناصر’ ڈی گرائونڈ سے معاذ خان’ کوہستان اڈا کے قریب حمیرا سے نقدی’ فون چھین لیا’ کینال روڈ پر زین سے 55ہزار روپے’ فون’ 204 چک روڈ پر کاشف’ نشاط آباد کے اسرار احمد’ وسیم سے نقدی’ فون چھین لیا’ 9ج ب کے ظہور احمد کی دکان کے تالے توڑ کر 10لاکھ سے زائد مالیت کا سامان لوٹ لیا گیا’ نشاط آباد کے لیاقت علی وغیرہ کو ناکہ لگا کر ڈاکوئوں نے لوٹ لیا’ 46ج ب کے احسن کے ڈیرے سے بکرے’ چک جھمرہ کے اکرم اﷲ کے گھر سے 18لاکھ مالیت کے زیورات’ نقدی’ سامان’ 144 رب کے عدنان کا گھر لوٹ لیا’ ملت ٹائون سے عادل ریاض’ سرگودھا روڈ پر عمر حیات’ ملت روڈ پر عبدالوہاب سے نقدی’ فون’ حاجی آباد سے طارق سے 3لاکھ روپے’ فون’ ملک پور میں بلال سے نقدی’ فون’ 241 رب کے وقاص سے 10ہزار روپے’ فون’ 75 ج ب کی شمائلہ سے پرس’ 66 ج ب کے طلحہ سے 3سو روپے’ فون’ 75 ج ب کے اصغر سے 50ہزار روپے’ فون’ 67 ج ب کے مزمل’ 74ج ب کے عرفان سے نقدی’ فون’ خالدآباد کے ناصر سے 58ہزار روپے’ فون’ ہلال روڈ پر طارق عزیز سے 20ہزار روپے’ فون’ رسالہ روڈ پر فیصل’ جڑانوالہ روڈ پر یٰسین’ زبیر کالونی میں شہزاد’ ٹول ٹیکس کے قریب سعود’ دربار نورشاہ ولی کے قریب عبدالماجد سے نقدی’ فون چھین لیا’ نواب ٹائون کے احمد رضا سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ بجلی گھر کے قریب سرور سے نقدی’ فون’ جامع مسجد نورپورہ کے غلہ سے نقدی چوری’ یونس ٹائون کے ٹکے خان سے 14ہزار’ فون’ مچھلی فارم کے قریب مجاہد سے 6ہزار روپے’ فون’ 76 گ ب کے ارشد کی دکان سے کھاد وغیرہ’ 215 رب کے عثمان مجید کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 83گ ب کے اسد سے نقدی’ گھڑی’ فون’ عبداﷲ کالونی میں وسیم سے 45ہزار روپے’ فون’ گلشن رفیق کالونی میں وسیم سے 45ہزار روپے’ فون’ 128 گ ب کے حسن شفیق کا گھر لوٹ لیا’ 354 گ ب کے امداد حسین سے 40ہزار روپے’ فون’ 66 گ ب کے زاہد اقبال سے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے’ فون’ موضع لنڈیانوالہ کے غلام عباس سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر گولی مار کر زخمی کر دیا’ نصیر احمد سے 31ہزار روپے’ فون’ 632 گ ب کے ناصر سے اڑھائی لاکھ روپے’ 651 گ ب کے نورنگ کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی’ 591 گ ب کے احمد علی سے 15ہزار روپے’ فون’ 266 رب کے شائق سے نقدی’ لیپ ٹاپ’ 394 گ ب کے عرفان سے 1لاکھ روپے’ فون’ 420 گ ب کے شہباز سے نقدی’ 592 گ ب کے اقبال کا گھر لوٹ لیا’ 507 گ ب کے علی رضا سے 80ہزار روپے’ فون’ 226 گ ب کے سجاد سے موٹرسائیکل’ سلونی جھال کے قریب عمران سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا گیا۔ علاوہ ازیں سول ہسپتال سے اسد شرجیل’ پینم ہسپتال سے شکیل احمد’ سول ہسپتال سے خلیل الرحمن’ لیاقت ٹائون کے بشیر فرید’ عوامی ٹائون کے شرافت علی’ ماڈل ٹائون کے نوید’ دھوبی گھاٹ گرائونڈ سے ابرار’ جی سی یونیورسٹی سے محمد حسنین’ قبرستان موڑ سے نصیر ارشد’ ویور کالونی کے عارف حسین’ بسم اﷲ پارک سے شفقت علی’ کلیم شہید کالونی کے توصیف’ یوسف آباد کے شمعون’ جلوی مارکیٹ سے انشا الحسن’ کوہ نور ٹائون سے کاشف’ ایڈن ویلی سے گوہر’ کوہ نور پلازہ سے ظہیر احمد’ راحیل شہزاد’ قاسم’ نشاط آباد کے اصغر علی’ باوا چک کے فیصل’ کھجوراں والا باغ سے حسیب احمد’ 196 رب کے ذیشان’ حاجی آباد کے عدنان’ 275 ج ب کے قیصر’ جڑانوالہ روڈ پر اصغر علی’ کرامت آباد کے نزاکت’ 296 رب کے احسن رضا’ سہیل آباد کے عثمان’ مظفر کالونی کے طارق’ سمن آباد کے نواز’ 266 رب کے شرافت علی’ 229 رب کے مدثر’ 497 گ ب کے یعقوب اور دیگر سے موٹرسائیکلیں اور موٹرسائیکل رکشہ چور لیکر رفوچکر ہو گئے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں