42

فیصل آباد میں جلد ازجلد ہائیکورٹ بنچ قائم کیا جائے

فیصل آباد (پ ر) انجمن تا جر ا ن ریلوے روڈ جنرل سیکرٹری آ فتا ب احمد بٹ نے کہا ہے کہ کہ رانا شا ہد منیر کی جیت اصل میں غیور وکلاء کی کامیابی ہے ۔فیصل آباد جیسے بڑے آبادی والے ڈویژن میں ہائیکو ر ٹ بنچ کے قیام کیلئے بھی کاوشیں بروئے کار لا ئیں گے ۔ تاجر برادری ہائیکورٹ بنچ کے قیام کے ضمن میں بار ایسوسی کے شانہ بشانہ ہے ۔ تا جر برادری اور وکلاء برادری نے ڈ سٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سا لا نہ الیکشن میں رانا شاہد منیرکو صدر منتخب ہونے پر نہ صرف مبا ر کبا د پیش کی ہے بلکہ اس امر کی توقع کا ا ظہار کیا ہے کہ موصوف وکلاء کے حقوق کی ترجمانی ،مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ کو شاں رہیں گے نیز فیصل آباد جیسے برے آبادی والے ڈویژن میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے بھی کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں