31

فیصل آباد میں لوٹ مار جاری ‘ آج پھر 32 ڈاکے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں سرگرم ڈاکوئوں اورچوروں کے گروہ 32مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کا مال وزر’موبائل فونز اورقیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔تھانہ منصورآباد کے علاقہ پیراڈائز ویلی کے قریب محمد ادریس کے بھائی بھابھی شادی کی تقریب میں جارہے تھے کہ نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر اڑھائی لاکھ مالیت کے زیورات’قیمتی سامان’ موبائل فون چھین لئے’شیخوپورہ روڈ پر اعوان چوک کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے محمد نعیم سے موٹرسائیکل’ فون’بلال روڈ سے نزاکت علی کی اہلیہ سے ساڑھے پانچ لاکھ کے زیورات اورقیمتی سامان چھین لیا’ میاں چوک بازار کے قریب بلال سے فون’رسالہ نمبر12کے قریب دکاندار پرویز سے 77ہزار روپے’172گ ب کے بابر حسین سے نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے 75ہزار روپے ‘فون ‘لیاقت ٹائون سے ندیم شیراز کے جنرل سٹور پرآنیوالے مسلح ڈاکوئوں نے دن بھر کی سیل لے کر فرار ہوگئے۔نصیرآباد کے محمد محسن سے گن پوائنٹ پر چارلاکھ کی نقدی’ گلشن کالونی کے رہائشی ریاض کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر پونے چار لاکھ مالیت کے زیورات’نقدی’قیمتی سامان اور جاتے ہوئے موٹرسائیکل بھی لے گئے جبکہ ملت ٹائون سے محمود انور’ عمیر ٹائون سے محمد فاروق’ گجربستی جھمرہ کے عمران’ عبداﷲ گارڈن سے کمانڈر (ر) محمد اشرف کے گھر سے خواتین زیورات سمیٹ کر فرار ہوئی، قصبہ تاندلیانوالہ سے حارث رضا’ ولایت خان’ 211 گ ب کے ثناء اﷲ’ سیشن کورٹ کے عمیر عبدالستار’ اے بی سی روڈ سے فہیم رضا’ جناح کالونی سے طاہر علی’ کلیم شہید کالونی کے زبیر’ رشید پارک کے ذیشان’ محمد بی بی کالونی کے احسن کی موٹرسائیکلیں چور لے کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ سے رخسانہ بی بی کی بکریاں’ دھنولہ بائی پاس کے قریب وقاص جمیل کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان کریانہ’ سگریٹ وغیرہ لے اُڑے’ عثمان ٹائون سے محمد سلیم کے مویشی’ 102 ج ب کے ابوبکر کے ڈیرہ سے سامان’ 128 رب میں ثناء اﷲ کے گھر سے 8 لاکھ کے زیورات چوری کر لیے گئے۔ فیصل گارڈن سے عمران کا بجلی کا میٹر’ 83 گ ب کے اسحاق کے ڈیرہ پر مویشی’ 409 گ ب کے ریحان سے نقدی’ 452 گ ب کے عمیر شاہ کے ڈیرے سے نور بھائی کے مویشی’ 599 گ ب کے شاہد فاروق کے ڈیرہ سے مویشی لے اُڑے’ لیاقت آباد کے ارشد’ اسماعیل ٹائون کے حفیظ کے گھر کے باہر سے بجلی کے میٹر اتار لئے’ 24 گ ب کی عاصمہ بی بی کے گھر کے تالے توڑ کر چور گھر کا صفایا کر کے فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں