33

فیصل آباد میں لوٹ مار کا بازار گرم ‘ درجنوں وارداتوں میں لاکھوں کانقصان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران درجنوں وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ موبائل فونز’ قیمتی سامان اور موٹرسائیکلیں لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے مسلح گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔ تفصیل کے مطابق مراد کالونی سے شہباز علی سے نقدی’ فون’ 247 رب کے قریب نعیم ریاض سے نقدی’ فون’ 32 ج ب سے ساجد سے 10ہزار روپے نقدی’ فون’ 58 ج ب کے عدنان سے تین لاکھ 37ہزار روپے’ فون’ 33 ج ب کے نواز’ نذیر حسین’ ناولٹی پل سے محمود احمد’ مدنی چوک کے قریب ابوبکر سے نقدی’ فون چھین لیا گیا’ مچھلی فارم ستیانہ روڈ کے قریب شاہد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ یٰسین چوک کے قریب رفیق سے نقدی’ فون’ علی ٹائون کے قریب جھپٹا گروپ خاتون ارم’ مجاہد ٹائون کے قریب معظم’ رحمان کالونی کے قریب عبداﷲ سے پرس اور فون چھین کر کے فرار ہو گئے’ ستیانہ روڈ پر فیاض سے نقدی’ فون’ دانیال ٹائون کے قریب عبدالصمد’ 230 رب کے قریب الماس’ ستارہ کالونی کے قریب عامر’ رسالہ روڈ پر شوکت علی سے نقدی’ فون’ خانوآنہ کے قریب انور’ 240 رب کے قریب عتیق الرحمن’ ستیانہ روڈ رچنا ٹائون کے قریب آصف’ عدنان سے فون’ جڑانوالہ روڈ پر کاشف سے 25ہزار روپے فون’ صدر کے علاقہ میں غلام مصطفی’ شہزاد کالونی سے وقار’ 79 رب میں معصوم علی’ اعوان ٹائون سے جاوید اور ہارون سے نقدی’ فون’ سنٹرل جیل کے قریب مقبول سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ ڈھڈی والا میں یونس سے پرس’ ملکھانوالہ میں مشتاق سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا گیا۔ ستارہ گولڈ کے قریب عاشق سے موٹرسائیکل’ ستیانہ روڈ زم زم ٹیکسٹائل کے قریب احمد سے نقدی’ فون’ 229 رب کے قریب اقبال’ 225 رب کے قریب احمد علی’ فرید’ علی سے نقدی’ فون’ 221 رب میں نواز’ 214 رب میں احمد علی’ 215 رب میں علی’ 225 رب میں بابر’ 121 رب میں یونس’ مومن آباد میں قدیر سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ بوہڑ چوک کے قریب عرفان’ رحمانیہ روڈ پر شفیق’ شاداب کالونی میں بشیر’ خالد آباد میں ریاض’ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں عمران سے 2لاکھ روپے’ فون’ مخدوم روڈ پر حسن سے نقدی’ فون’ خیردین پمپ کے قریب حسن علی سے نقدی’ فون’ ٹوٹیاں والا کھوہ کے قریب مرتضیٰ سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ رحمانیہ روڈ پر رحمن علی’ گلبرگ روڈ پر عابد’ چونگی نمبر10 کے قریب خلیق الرحمن’ 127 گ ب میں غلام مصطفی’ جڑانوالہ روڈ پر شاہد’ فائر بریگیڈ آفس کے قریب وقاص’ جڑانوالہ کے قریب محمد حسنین’ دارالشفاء ہسپتال کے قریب نعیم’ گلشن عزیز کالونی میں فیاض احمد’ 648 گ ب کے وسیم’ 93 رب میں رحمن’ 353 گ ب میں اعجاز’ خانوآنہ روڈ کے قریب بشیر’ 71 گ ب کے شاہ زیب’ 19 گ ب کے مشتاق’ 105 گ ب کے رحمن’ اویس’ 108 گ ب سے حمید الرحمن’ 435 گ ب میں بشارت’ 646 گ ب کے رستم’ 65 گ ب کے آفتاب اور دیگر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ موبائل فون چھین لیے گئے جبکہ علامہ اقبال کالونی سے عبدالرحمن’کہکشاں کالونی سے محمد عمر’آئی بلاک علامہ اقبال کالونی سے رضا ‘243ر۔ب کے رمضان’ عبداللہ کالونی علی رضا’دکن پارک سے عدنان’ منصورآباد سے عبداللہ’235ر۔ب کے عمیر’رچنا ٹائون کے خالد’احمد آباد سے فرید’215ر۔ب عنصر’زوار حسین’محمدی مارکیٹ ضمیر’بجلی گھرسٹاپ نور پورسے حسن’گلشن سٹریٹ سے ارسلان ‘225ر۔ب کے ستیانہ’214ر۔ب میں اخلاق’جھنگ بازار سے علی’پرانی سینٹرل جیل سے سلطان’ابوزر کالونی میں فاروق’ارشد پارک سے عامر’عدنان پارک سے علی رضا’240روڈ سے جمیل’ستیانہ بازار سے ضیاء الحق’71گ ب کے زاہد ‘علی رضا’ریاض’امام بارگاہ سے نسیم’21گ ب کے بسم اللہ’علی پور بنگلہ سے یاسر’648گ ب کے اسلم مسیح’234گ ب سے سلمان’100گ ب کے عبدالرزاق’چباں کے زاہد’39گ ب کے ثوبیہ’77گ ب کے حفیظ ‘266ر۔ب کے یوسف ‘411گ ب کے ناصر اور دیگر سے چور موٹرسائیکلیں اور موٹرسائیکل رکشے لے اڑے۔علاوہ ازیں 225رب میں عاشق’ 239 رب کے احمد علی’ 121 رب میں آصف’ جھنگ روڈ پر شکیل’ 240 رب میں عباس’ فٹا بازار میں شاہد’ عبداﷲ پارک سے فیصل’ اسد ٹائون میں اکرم’ 126 گ ب کے نذیر’ رشید پارک میں بابر’ 266 رب کے اکرم اور دیگر شہریوں کے گھروں’ دکانوں اور ڈیرے کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان اور مویشی چور لے کر فرار ہو گئے، پولیس تلاش وبسیار کے باوجود سماج دشمن عناصر کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں