33

فیصل آباد میں مردم شماری کیلئے تعینات عملہ کومشکلات کا سامنا

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) مردم شماری کا عملہ مشکلات سے دوچار،سیکورٹی فراہم کی جائے ،پیپرز کی مارکنگ کرنے کابھی حکم ،محکمہ شماریات کی نااہلی کے باعث عملہ کو دی گئی ٹریننگ کے برعکس مزید زمہ داری بڑھادی گئی ،تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز ہوتے ہی عملہ کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد نے مردم شماری کرنے والے عملہ کو واٹس ایپ میسج کے زریعے بچوں کے پیپرز کی مارکنگ اور رزلٹ تیار کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دی جبکہ سیکرٹری کے احکامات ہیں کہ مردم شماری کرنے والے عملہ سے کوئی اور کام نہیں لیا جاسکتا ڈیوٹی کرنے والے عملہ کا کہنا ہے کہ ہم دور دراز کے علاقوں میں اپنی ڈیوٹی کر کے گھروں کو لیٹ آتے ہیں تو ہم پیپرز مارکنگ یا رزلٹ کس وقت بنائیں گے دوسری طرف سپر وائیزر کو سیکورٹی فراہم کر دی گئی ہے جبکہ انہیں ضرورت بھی نہیں اور گھر گھر جا کر اندراج کرنے والے عملہ کو سیکورٹی کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں