فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں ڈکیتی’راہزنی اور چوری کی 25وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال وزرلوٹ کرفرار ہوگئے جبکہ واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں نے خاتون کو گولیاں مار کر لہولہان کردیا پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اورچوروں کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔تفصیل کے مطابق ڈاکوئوں کا مسلح گروہ 228ر۔ب مکوآنہ بائی پاس کے قریب ملاں نامی شخص کے گھرداخل ہوا اورلوٹ مار کے دوران 50سالہ خاتون روشن بی بی زوجہ بلاں نے شور مچایا توڈاکو گولی مار کر بری طرح زخمی کرکے فرار ہوگئے’ اطلاع ملتے ہی سول ہسپتال پہنچا دیا’ غلام محمد آباد کے علاقہ ڈیرہ سائیں قبرستان کے قریب محمد علی سے ڈاکوئوں نے تین لاکھ ستر ہزار روپے’موبائل فون’اعوان چوک کے قریب علی رضا سے گن پوائنٹ پر دو لاکھ 64ہزار روپے اورفون’ ملت ٹائون کے قریب ثناء اللہ سے نقدی اورفون’ گٹ والا کے قریب محمد آصف سے نقدی وفون’سمن آباد کے علاقہ کالج روڈ سے ‘محمد افضل اوراسکی اہلیہ سے ایک لاکھ 75ہزار روپے کی نقدی اورطلائی زیورات چھین لئے’روشن والا کے علاقہ سمندری روڈ دایوال کے قریب 248ر۔ب کے رہائشی محمد ساجد کے گھر گھسنے والے ڈاکوئوں نے اہل خانہ کویرغمال بنا کر پانچ لاکھ مالیت کے زیورات’ نقدی اورقیمتی سامان لوٹ لیا جاتے ہوئے پمپ ایکشن گن بھی ساتھ لے گئے’644 گ ب کے رہائشی محمد حسن سے ڈاکوئوں نے 80ہزار روپے’ موبائل فون چھین لیا’378گ ب کے قریب نواب شیر اپنے والدین کے ہمراہ موٹروے انٹرچینج کے قریب جارہا تھا کہ مسلح ڈاکوئوں نے ایک لاکھ نقدی’اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر سامان لوٹ لیا ‘452گ ب کے عمران سے ڈاکوئوں نے پچاس ہزار روپے مالیت کی انگوٹھی اورنقدی چھین کر فرار ہوگئے’صدربازار غلام محمد آباد سے ایم اعظم کی موٹرسائیکل’بھائی والا کے قریب محمد منیر’پیپلزکالونی ایم سی بنک کے سامنے سے انورحیات پراچہ’چن ون روڈ سے حارث’ستیانہ روڈ سے جہاں زیب’منڈی بچیانہ کے قریب بشارت’621گ ب کے علی بہادر کی موٹرسائیکل چور لے اڑے’علاوہ ازیں 104گ ب کے قریب عبدالمصد کے چیک چوری کرکے آٹھ لاکھ اسی ہزار روپے کیش کروائے۔241ر۔ب کے محسن کی قیمتی گائے’66ج ب سے نامعلوم چورٹرانسفارمر اورشہزاد کی بیٹریاں’73گ ب سے خالد محمود کے ڈیرہ سے لکڑی’66گ ب میں احسان الحق کے گھر کے تالے توڑکر پانچ لاکھ کا سامان ‘534گ ب کے محمد اکرم کے ٹیوب ویل’397گ ب کے علی شیر کے گھر سے قیمتی سامان چور لے اڑے۔
33