52

فیصل آباد میں مزید 415وارداتیں ‘ لین دین کے تنازعہ پر نوجوان قتل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں ڈکیتی’راہزنی اورچوری کی 415وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات’نقدی’موبائل فونز ‘ قیمتی سامان اورموٹرسائیکلیں لے اڑے’جبکہ بٹالہ کالونی کے علاقہ امین پارک میں معمولی جھگڑے پرمسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اورچوروں کے گروہوں کوپکڑنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔تفصیل کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ امین پارک کے قریب معمولی جھگڑے پرمشتعل افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے کارسوار وقاص ولد عصمت اللہ کو ابدی نیند سلا دیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی جبکہ چناب چوک کے قریب غلام یٰسین سے ایک لاکھ 60ہزار روپے ‘فون’لیاقت آباد میں صدیق سے 35ہزار روپے ‘فون’ جمیل ٹائون میں حافظ محمد یٰسین سے موٹرسائیکل نقدی’فون’ڈسپنسری موڑجھنگ روڈ پر عمیر جبار’بانساں والی گلی کے قریب انعام الحق سے 20ہزار’ فون’شہبازٹائون کے قریب آصف’افغان آباد میں محمد عمیر’چاندنی چوک کے قریب ساجد علی سے 65ہزار روپے ‘ فون ‘ غلام رسول ٹائون کے سکندر سے 28ہزار ‘فون’گلبرگ کے علاقہ ایم سی ہائی سکول کے قریب کلیم اللہ سے پونے دو لاکھ روپے’فون’درباربابا قائم سائیں کے قریب سہیل سے نقدی’فون’محمود آباد کے محمد شفیق’نگہبان پورہ کے احمد’سنت چوک سے زبیر’ملکھانوالہ سے ریاض’ڈائیوکے قریب الستار’بولیدی جھگی کے قریب احسان’عزیز فاطمہ چوک کے قریب احسان اللہ سے نقدی’فون لوٹ لیاگیا’باغبان پورہ کے قریب خالد ‘نورپورہ کے ذیشان’سٹارفیبرکس کے قریب عمران’بولیدی جھگی کے قریب رفیق بولیدی جھگی کے قریب خالد’عدنان ٹائون سے عثمان’ڈائیوروڈ پر احمد’حق نواز چوک میں رصا’نشاط آباد میں انور’ملت روڈ پر منصور’لاثانی پل کے قریب زبیر’جاوید کنڈا کے قریب نواز’سنت پورہ کے قریب راحیل’اکبرآباد چوک سے وقاص’لاثانی پلی سے رفیق’گلستان کالونی کے گل نواز’نصیرآباد سے نصیراحمد’کریسنٹ گرائونڈ کے قریب اسلم نواز سے بیس ہزار نقدی چھین لی’چباں روڈ پر گل زیب’محمد آباد کے قریب جاوید’ڈیرہ ظفراقبال سندھو کے قریب جاوید ‘ملت چوک الفلاح بنک کے باہر سے چاند’چباں روڈ پر نیامت’سجاداں کے قریب احمد ‘بوڑیوال روڈ پر نذر سے موٹرسائیکل’فون’6ج ب کے مبشر’باوا چک کے نثار’پل ڈینگروکے قریب شہزاد احمد’غلام محمد آباد کے نثاراحمد’26ج ب کے امداد حسین’7ج ب کے رفیق’4ج ب کے قریب عمران اکبر’2ج ب کی ساجدہ پروین’50ج ب کے اکرعلی’بھائی والا کے قریب ڈاکٹرجاوید اقبال’کریم پارک کے سرفراز’ڈی گارڈن کے آصف سے موٹرسائیکل ‘نقدی’ایف ڈی اے سٹی سے زائد محمود ‘نشاط آباد کے غلام مصطفی’نیشنل ٹیکسٹائل کے مدثرسے ایک ہزار ڈالر’موسیٰ گارڈن سے امین’نشاط آباد کے وقاص بیگ’امیرحمزہ’بیس لائن سے نعمان’جامعہ سلفیہ کے قریب عبدالجبار’جوہرکالونی سے مرزا حسیب اسلم’ڈرائی فروٹ کے قریب علی رضا’احسان آباد کے قریب عباس’سمانہ پل کے قریب ذوالفقارعلی’بھائی والا کے عثمان’ نلکہ کوہالہ کے قریب فرید الدین’دھنولہ کے قریب شمس’جمیل پارک کے قریب نواز’ڈرائی پورٹ کے قریب اشرف’یوسف آباد کے وحید’چھوٹی ڈی گرائونڈ سے مدثر’عبداللہ پورپل کے قریب تفسیر’40کوہستان موڑ سے مزمل’سوساں والا چوک کے قریب مہران’ریلوے کالونی سے مزمل’کوہ نور چوک سے عمر’عبداللہ پورکے قریب عمیر’کینال روڈ پر عبداللہ’ہریانوالہ چوک کے قریب عدنان’ڈی گرائونڈ سے ابوبکر سے موٹرسائیکل نقدی ‘فون ‘چن ون روڈ پر عثمان کی والدہ سے پرس چھین لیا’سعد کالونی کے راشد علی سے نقدی ‘بھٹہ سٹاپ کے قریب راشد’کشمیرپل کے قریب ساجد’کوہ نور روڈ پر شعیب کاظمی سے نقدی’فون’245ر۔ب کے قریب علی رضا سے نقدی فون اور دیگر نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی اورناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی جبکہ بھوآنہ بازار سے ریاض’ لیاقت آباد سے عمران’ جمیل پارک سے عاقب علی’ محلہ پنج پیر سے عمران’ انصاری پارک کے یاسر’ شاداب کالونی کے رفیق’ بکرمنڈی کے زبیر’ علی ہائوسنگ کالونی سے طارق’ شیر کالونی سے وریام’ انصاری پارک سے محمد عباس’ ریگل روڈ سے عمیر’ نیوآبادی پٹھان والا کے منصور’ انصاری پارک میں نعیم’ گلشن حیات کالونی سے عرفان’ لیاقت آباد کے عمران’ ملک صابر سلیمان’ رشید آباد سے اقبال’ بہادر علی’ انصاری پارک میں فرید’ موٹر مارکیٹ سے فیصل’ بائو والا میں لال دین’ رشید آباد سے افضل’ جمیل پارک سے رفیق’ انصاری پارک سے بابو’رشید آباد سے زمان’ نڑوالا روڈ سے فریاد’ بانساں والی گلی سے انعام’ رمضان آباد میں قیصر فرید’ اکبر آباد کے افتخار علی’ کھجوراں والی گلی کے محمد سلیم’ میراں والا چوک کے اﷲ دتہ’ راجے والا کے عباد علی’ راجہ چوک کے اظہر علی’ شاہی چوک سے مشتاق’ مرضی پورہ سے امین’ آدم چوک کے اخلاق’ غلام محمد آباد اے بلاک کے خالد محمود’ مسلم ٹائون کے اسامہ’ نعمان’ نور پور سے حسنین’ ملت چوک سے عثمان’ محمود آباد سے نسیم’ بولیدی جھگی سے بلال’ حق باہو چوک کے عظیم’ اکبر آباد سے موسیٰ’ سنت سنگھ والا پھاٹک سے عمران’ نورپور سے آفاق احمد’ اشرف آباد سے ذیشان’ جامعہ چشیہ چوک سے احسان’ اسلامیہ پارک کے سلمان’ 100 ج ب کے بابو مقصود’ 6 ج ب کے منصور’ ریاض الجنہ سے عاصم رضا’ باوا چک کے نوید مسیح’ بھٹہ سٹاپ کے مزمل حسین’ ماڈل بازار سے کامران’ جوہر کالونی سے بایاب علی’ سمانہ پل سے عثمان’ ابراہیم ٹائون سے عثمان’ تلیانوالہ کے سعید’ باوا چک سے سجاد’ محلہ نوید آباد سے ارشد’ چک جھمرہ کے آصف’ 150 رب کے شبیر’ 115 رب کے کلیم طارق’ فتح آباد سے غلام رسول’ جی ٹی ایس چوک کے قریب اکرم’ فیصل ہسپتال کے قریب نوید’ ڈی گرائونڈ سے اکرم’ ٹیکنیکل کالج کے قریب عاصم’ ڈی گرائونڈ سے عثمان’ رمضان پارک سے علی حسن’ کینال روڈ پر مصباح الرحمن’ عبداﷲ پور سے فرید’ الفتح پلازہ کے باہر سے آصف علی’ جھال چوک سے سرفراز’ خالد’ عبداﷲ پور انڈر پاس کے قریب سے نعمان’ کوہستان اڈا کے قریب قاسم’ خیابان کالونی سے راشد علی’الفتح پلازہ سے راشد علی’ ہاکی سٹیڈیم سے راشد علی’ بی بی جان روڈ پر مزمل’ 204 چک سے منیر احمد’ گٹ والا کے ندیم شہزاد اور دیگر درجنوں افراد سے موٹرسائیکلیں’ موٹرسائیکل رکشہ اور گاڑیاں چور لے کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں جیل روڈ نواز میڈی کیئر کے قریب اقبال کی دکان کے تالے توڑ کر 9لاکھ کی بیٹریاں اور دیگر وارداتوں میں متعدد شہریوں کے گھروں’ دکانوں اور حویلی کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان اور مویشی چور لیکر فرار ہو گئے، پولیس ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں