فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹرعثمان انور نے ناقص کارکردگی ا و ر فیصل آباد میں ٹریفک کے نظام کو تباہ کرنے پر چیف ٹریفک آفیسررانا خالد رشید کو عہدے سے ہٹا دیاگیا اوران کی جگہ ایس پی کے عہدے پر تر قی پانے والے مقصود احمد لون کوسی ٹی اوفیصل آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔تفصیل کے مطابق سابق سی ٹی او رانا خالد رشید خاں نے فیصل آباد کا چارج سنبھالنے کے بعد شہر بھر میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کی بجائے ٹریفک وارڈنز کو چالان کرنے کے ٹارگٹ دے رکھے تھے اورشہر کی اہم شاہراہوں پرٹریفک بلاک رہنا معمول بن چکا تھا جبکہ افسرموصوف شہر میں ٹریفک کے بہائو کوبرقراررکھنے اورشہر کا وزٹ کرنے کی بجائے دفتر میں ہی براجمان رہتے اورانہوں نے پاکستان کے مانچسٹرمیں ٹریفک کے نظام میں بہتری لانے کی بجائے ان کی توجہ صرف ریونیو بڑھانے پر دے رکھی تھی اورٹریفک وارڈنز اپنا ٹارگٹ پورا کرنے کی خاطر بلاوجہ شہریوں کے چالان کرتے تھے جبکہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ٹارگٹ چالان سے منع کررکھا ہے جس پرڈی جی پنجاب پولیس نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سی ٹی او رانا خالد رشید کوعہدے سے ہٹا دیا جنہوں نے گزشتہ روزاپنے عہدے کا چارج چھوڑدیا۔
