36

فیصل آباد میں ڈاکوئوں ، چوروں کے گروہوں نے ات مچا دی ، آج بھی 83 وارداتیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ آج پھر 83 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق لاری اڈا کے قریب راحیل’ عبدالرئوف’ شبیر علی’ سول ہسپتال کے باہر شہباز رسول’ ریگل روڈ پر مدیحہ پروین’ ذیشان انجم سے جھپٹا مار کر موبائل فونز اور پرس چھین لئے’ رشید آباد گلی نمبر5 کے رحمان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ سراجیہ کالونی میں ماسٹر مقبول’ ماڈل ٹائون میں حسن بخاری’ محمد عمران کے گھر اور دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری ہو گیا’ نڑوالا روڈ پر عتیق سے 63ہزار روپے’ فون’ گجر پیر دربار کے قریب ارشد تاجر سے دن بھر کی سیل اور سامان لوٹ لیا’ رضاآباد کے ساجد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ چھوٹی اناسی کے افضل سے پرس’ بٹالہ کالونی میں طلحہ سے 30ہزار روپے’ فون’ ڈی گرائونڈ سے بلال سے 6ہزار روپے’ فون’ جڑانوالہ روڈ پر بابر کی دکان کا صفایا کر دیا’ چن ون روڈ پر فیصل سے نقدی’ فون’ شادمان کالونی کے عثمان سے 40ہزار روپے’ فون’ پیپلزکالونی کے طلحہ سے نقدی’ فون’ سوساں روڈ پر شرجیل سے نقدی’ فون’ سوساں پنڈ کے قریب شیراز اشرف سے 15ہزار روپے’ فون’ مدینہ ٹائون کے نعمان سے 14ہزار روپے’ یوسف آباد کے رمضان سے نقدی’ فون’ سنت سنگھ والا کے دانش سے نقدی’ فون’ 203 رب کے سلمان سے نقدی’ فون’ راجہ پارک کے زاہد سے نقدی’ فون’ چوکی بازار سے اعظم سے پرس’ جھمرہ روڈ پر علی شیر کی دکان کا صفایا کر دیا’ 100 ج ب کے سعد کا گھر لوٹ لیا’ 8 ج ب کے سہیل کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور جاتے ہوئے 4موٹرسائیکلیں بھی لے گئے’ 131 رب کے ضیاء اﷲ سے نقدی’ فون’ شالیمار سائزنگ فیکٹری کے باہر شہزاد احمد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 202 رب گٹی کے عبدالرحمن سے نقدی’ فون’ جوہر کالونی کے شعیب سے نقدی’ فون’ 119 ج ب میں عرفان سے نقدی’ فون چھین لیا’ منیر پارک کی ارم شہزادی کے گھر کا صفایا کر دیا’ رچنا ٹائون کے احسان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ ٹاور والی گلی کے قریب ظہیر عباس سے 10ہزار روپے’ فون’ رمضان نگر کے یوسف سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ ڈی ٹائپ کالونی کے صفدر حسین سے 18ہزار روپے’ فون’ جواد ٹائون کے لیاقت علی سے نقدی’ فون’ پھرالہ موڑ کے قریب راشد علی سے نقدی’ فون’ نثار کالونی کے عبدالرحمن سے نقدی’ فون’ رشید نگر کے فیصل سے نقدی’ فون’ نثار کالونی کے وقاص سے نقدی’ فون’ 87 ج ب کی سکینہ بی بی سے پرس’ 67 ج ب کے انوار الحق کے گھر لوٹ لیا’ سرفراز کالونی میں سہیل سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ محلہ غریب آباد میں سخی محمد سے 30ہزار روپے’ فون’ ناظم آباد کے راشد سے نقدی’ فون’ عبداﷲ پارک کے اعجاز سے نقدی’ فون’ 65 گ ب کے وقاص علی سے 35ہزار روپے’ فون’ 59 گ ب کے شہزاد سے 16ہزار روپے’ فون’ 67 گ ب کے عبدالخالق سے نقدی’ فون چھین لیا’ 230 گ ب کے شہزاد کے ڈیرے سے لاکھوں کے مویشی’ 276 گ ب کے شاہ بہرام سے 19ہزار روپے’ فون’ 200 گ ب کے حمید سے 20ہزار روپے’ فون’ 266 رب کے طلحہ سے 15ہزار روپے’ فون’ 200 رب کی اقراء بی بی کے گھر پر آنے والے ڈاکو 26لاکھ کے زیورات’ نقدی اور بیٹی کی جہیز کا سامان لوٹ لیا’ 201 رب کے عقیل سے 7ہزار روپے’ فون’ 77 گ ب کے ذیشان سے نقدی’ فون’ 60 رب کے آصف سے سوا لاکھ روپے’ فون چھین لیا’ 70 رب میں وحید کے ڈیرہ سے بھاری مالیت کا سامان چوری لے گئے’ 393 گ ب کے ولائت کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی’ قصبہ تاندلیانوالہ کے ابوسفیان کے گھر کا صفایا کر دیا’ 429 گ ب کے محمود احمد سے 1لاکھ روپے’ فون’ 457 گ ب کے عابد علی سے نقدی’ فون’ 400 گ ب کے بلال سے نقدی اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں اسلام نگر کے الیاس’ الائیڈ ہسپتال سے رمیض عباس’ لاری اڈا سے طیب’ منٹگمری بازار سے احمد’ سرکلر روڈ سے بابر حمید’ ضلع کچہری سے طاہر’ بھوآنہ بازار سے رفیع’ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے ظفر اقبال’ جمیل پارک کے ساجد محمود’ مدینہ ٹائون کے عثمان الحق’ کوہ نور پلازہ سے فرمان’ امین ٹائون کے رفیق’ میاں پنڈ کے احسن’ 7 ج ب کے سرفراز’ ٹی ایچ کیو ہسپتال سے عبدالستار’ باگیوال کے حافظ نوید’ 202 رب کے ارشد’ غازی آباد کے نعمان سلیم’ علامہ اقبال کالونی کے بلال اشرف’ تاج محل مارکی سے غلام شبیر’ مکوآنہ کے رفیق’ 67 ج ب کے ارشاد’ 241 رب کے احسان’ سلیمی پارک کے وقار’ عثمانیہ پارک سے مرشد رضا’ 115 گ ب کے اشتیاق’ 627 گ ب کے وقار عمر’ 423 گ ب کے اکرم’ سمندری کے وقار مسیح’ 441 گ ب کے ثقلین’ 445 گ ب کے یونس اور دیگر کی موٹرسائیکلیں’ موٹرسائیکل رکشہ چور لیکر رفوچکر ہو گئے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑ نہ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں