فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکے ہی ڈاکے’ آج پھر 73وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے، جبکہ متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق بھوآنہ بازار سے احسن رضا سے قیمتی فون’ کبوتراں والا چوک کے قریب خرم شہزاد کی موبائل شاپ پر آنے والے ڈاکو دن بھر کی سیل’ موبائل فونز اور لیپ ٹاپ چھین کر لے گئے’ کبوتراں والا چوک میں بابر کی ورکشاپ سے قیمتی اوزار’ نقدی اور بیٹری لے اُڑے’ رضاآباد میں واصف کی دکان سے سوٹ’ گرم چادریں اور دیگر سامان لے گئے’ 53 ج ب کے امداد حسین سے نقدی’ فون’ سمال اسٹیٹ میں احسان الٰہی کی دکان کا صفایا کر دیا گیا’ حسن چوک میں ضرغام عباس سے جھپٹا مار کر پرس’ امتیاز مارٹ کے قریب فرحان سجاد سے نقدی’ فون’ اسماعیل ٹائون کے قریب آصف حسین سے فون’ ملت ٹائون ڈی بلاک کے اویس سے نقدی’ فون’ دھنولہ روڈ پر عاطف علی سے نقدی’ فون’ محلہ گارڈن کے سہیل سے نقدی’ فون’ ملت روڈ پر شاہد کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چور لیکر رفوچکر ہو گئے
