32

فیصل آباد میں ڈاکو بے لگام ، نہتے شہری لٹنے پر مجبور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو بے لگام’ آج پھر 82وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے’ درجنوں شہری موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے’ شہر بھر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری خوف کا شکار’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق چباں روڈ پر محمد عنصر سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ علی ہائوسنگ کے قریب شان علی سے 85ہزار روپے’ فون’ محلہ عثمان غنی کے محمد منشاء سے 25ہزار روپے’ فون’ فیض آباد کے قریب عبدالرحمان سے نقدی’ فون’ ایم سی ہائی سکول غلام محمد آباد کے قریب ریاست علی سے 35ہزار روپے’ فون اور دیگر سامان چھین کر لے گئے’ صدیق اکبر ٹائون کے قریب مظفراقبال سے نقدی’ فون’ کوہستان اڈا کے باہر عبداﷲ غوث سے فون’ ڈی گرائونڈ کے قریب حبیب الرحمان سے 7ہزار روپے’ فون’ کینال روڈ پر مرحبا ہوٹل کے قریب ساجد علی سے 20ہزار روپے’ فون’ عمربلاک گلی نمبر2 کے ارسلان سے 14ہزار روپے’ فون’ نورپورہ کے محمد وارث سے 36ہزار روپے اور تین موبائل فونز’ کینال روڈ پر عبدالغفار سے 38ہزار روپے’ فون’ 100 ج ب کے اقبال کی حویلی سے بکرے’ نلکہ کوہالہ کے قریب جلال خان سے 30ہزار روپے’ فون’ 7 ج ب کے مقصود احمد کی دکان پر آنے والے مسلح ڈاکو دن بھر کی سیل 30ہزار روپے اور دیگر سامان لوٍٹ کر لے گئے’ 120 ج ب کے توقیر احمد سے نقدی’ فون’ نشاط آباد 66فٹا بازار سے غلام شہزاد سے فون’ گوکھوال کے قریب عتیق الرحمان سے پرس اور فون’ الٰہی ٹائون میں توحید عالم کی دکان کا صفایا کر دیا گیا’ 116 ج ب عرفان علی کے ڈیرہ سے زرعی آلات چور لے اُڑے’ 192 رب کے محمد علیم سے نقدی’ فون’ 125 رب کے قریب منیب سے دو لاکھ کی نقدی’ طلائی انگوٹھی اور فون چھین لیا’ ستیانہ روڈ پر فہد شمیم سے 8ہزار روپے’ فون’ 215 رب کے محمد ناز سے 10ہزار روپے’ فون’ یٰسین چوک کے قریب کاشف علی شاہ سے 15ہزار روپے’ فون’ اقبال نگر 40کوٹھیاں روڈ پر حمزہ شہزاد سے 40ہزار روپے’ فون’ جھنگ روڈ پر ملک دانش سے 30ہزار روپے’ لیپ ٹاپ’ گھڑی اور فون چھین لیا’ ناظم آباد کے شہزاد اشفاق سے 24ہزار روپے’ فون’ 263 رب کے عامر عباس سے 85ہزار روپے’ فون’ 273 رب کے منور حسین سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ نثار کالونی گلی نمبر2 کے غلام مصطفی سے نقدی’ فون’ مظفر کالونی گلی نمبر35 کی عشرت بانو سے فون’ مظفر کالونی کے عبدالغفار کے گھر کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان لے اُڑے’ جوالانگر پھاٹک کے قریب صائمہ رانی سے پرس’ بٹالہ کالونی کے حسیب سے نقدی’ فون’ جھال خانوآنہ کے قریب محمد احمد سے نقدی’ فون’ محمود رضا سے فون’ ستیانہ روڈ گیٹ چوک کے قریب احمد سے پرس چھین لیا’ مقبول روڈ پر ہارون کے گودام سے بھاری مالیت کا سامان چور لے گئے’ 67 ج ب کے محمد نعیم سے نقدی’ فون’ محمد محسن سے 35ہزار روپے’ فون’ 273 ج ب کے غلام رسول سے نقدی’ فون’ 63 ج ب کے وسیم سے موٹرسائیکل’ فون’ 245 رب کے آصف کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 241 رب کے ممتاز علی سے 43ہزار روپے’ فون اور دیگر سامان چور لے اُڑے’ 66 ج ب کے اختر علی سے 30ہزار روپے’ فون’ 49 ج ب کے سلطان محمود سے 40ہزار روپے’ فون’ 114 گ ب کے محمد بوٹا سے موٹرسائیکل رکشہ’ نقدی’ فون’ 561 گ ب کے ضیاء اﷲ کے گھر کا صفایا کر دیا’ 216 رب کے فیصل سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 102 بڈھے چک کے ثناء الحق سے چاول کی بوری سمیت موٹرسائیکل چھین لی’ 211 رب کے اویس سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 106 رب کے توحید آصف سے 10ہزار روپے’ فون چھین لیا’ 416 گ ب کے عثمان کی حویلی سے 4 لاکھ مالیت کی گائے’ 475 گ ب کے اقبال سے 50ہزار روپے’ فون’ 465 گ ب کے سخاوت علی سے نقدی’ فون’ اڈا مرید والا کے ذیشان سے نقدی’ فون اور دیگر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں روپے مالیت کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان چوری کر لیا گیا’ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی۔ علاوہ ازیں کچہری بازار سے اشفاق’ راجباہ روڈ پر مرزا غلام نبی’ ریگل روڈ سے عبدالرحمان’ رحیم ٹائون سے ابوبکر’ اعجاز ٹائون کے ظہیر عباس’ غلام محمد آباد کے سجاد خان’ مرضی پورہ کے ذوالفقار علی’ ثناء پارک کے ذوالفقار احمد’ ڈی گرائونڈ سے اعظم سعید’ کوہ نور پلازہ سے شیخ عمران’ پنجاب کالج لاثانی پل کے قریب مشتاق احمد’ محمودآباد کے عدنان’ منصورآباد کے شکور احمد’ دانیال شہزاد’ بھائی والا پھاٹک کے قریب افتخار’ 75 گ ب کے غلام مصطفی’ ڈھڈی والا کے مزمل’ محلہ خالد آباد گلی نمبر7 سے آصف’ رانا بابر سویٹ کے باہر سے دائود احمد’ 67 ج ب کے نعیم شاہ’ علامہ اقبال کالونی کے فضل سلیمان’ ایس ڈی او آفس جڑانوالہ دفتر سے علی اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشہ چور لے کر رفوچکر ہو گئے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں