34

فیصل آباد میں ڈاکو بے لگام

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو بے لگام’ آج پھر درجنوں وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے’ متعدد شہریوں کو مزدا ٹرک’ ٹریکٹرز اور موٹرسائیکلیں چور لیکر رفوچکر ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق سول ہسپتال کے قریب نجمہ کوثر سے پرس چھین لیا’ شعیب بلال مارکیٹ میں ادریس منصور کی دکان سے 4لاکھ کی بیٹریاں اور سامان لوٹ لیا’ الائیڈ ہسپتال کے قریب شاہد اقبال سے نقدی’ فون’ بھوآنہ بازار میں راحت بی بی سے فون’ بائو والا کے شاہد علی سے 55ہزار روپے’ فون’ جھنگ بازار سے اسد رضا سے فون’ جیل روڈ پر محمد اخلاق کی دکان میں داخل ہونیوالے ڈاکو ساڑھے دس لاکھ مالیت کی بیٹریاں’ نقدی’ مکہ پبلک سکول کے قریب اعجاز سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ کلیم شہید پارک سے عادل فرید سے نقدی’ فون’ 164 رب کے سیف الرحمان سے نقدی’ فون’ 25 ج ب کے غلام علی کے ڈیرہ سے مویشی’ نصیرآباد کے شہزاد احمد کی دکان سے دن بھر کی سیل’ سگریٹ لوٹ لیے’ بولیدی جھگی کے قریب تصور علی سے 20ہزار روپے’ فون’ رحمت آباد کے زاہد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ لاثانی پلی کے قریب ذیشان سے نقدی’ فون’ غوثیہ آباد کے شفیق سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ منصورآباد کے عبدالمبین عادل سے پرس چھین لیا’ ملت روڈ پر یوسف سے نقدی’ فون’ جنڈوالہ روڈ پر ولی خان سے رکشہ’ ایس ایم ڈی روڈ پر بلال سے نقدی’ فون’ لاری اڈا کے قریب قمر جمیل کے رکشہ’ فون’ علی ٹائون کے خالد حسنین سے نقدی’ فون’ پیپلزکالونی کیاحسان سے 15ہزار روپے’ فون’ مدینہ ٹائون کے شاہ زیب سے 15ہزار روپے’ فون’ سوساں روڈ پر علی عمران سے 10ہزار روپے’ فون’ خیابان کالونی نمبر1 کے شائق ارشد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ وارث پورہ میں کلیم اشرف سے فون’ ستیانہ روڈ خضراء موڑ پر عثمان اسلم سے 15ہزار روپے’ فون’ سمندری روڈ ایل سی ایم سکول کے قریب توصیف سے 10ہزار روپے’ فون’ نوابانوالہ روڈ پر نوید سے موٹرسائیکل’ مظفر کالونی کے قریب اشفاق سے بھاری مالیت کے سوتر کے بورے’ سمن آباد علی پان شاپ کے قریب علی حسن سے دن بھر کی سیل چھین لی’ جنرل ہسپتال سمن آباد کے قریب ارشد سے نقدی’ فون’ 296 رب کے قریب ڈاکو الیاس کے ڈرائیور سے مزدا ٹرک چھین کر لے گئے’ 236 رب کے ساجد سے نقدی’ فون’ 225 رب میں فاروق کی دکان سے لاکھوں کی بیٹریاں چوری’ 227 رب گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چور لے اُڑے’ ہمایوں پل کے قریب عبدالباسط سے 60ہزار روپے’ فون’ جڑانوالہ روڈ پر احسان الحق کی دکان لوٹ لی’ ڈھڈی والا کے شہروز حسن سے 20ہزار روپے’ فون’ عبداﷲ سے فون’ نقدی’ فون’ 214 رب کے فرحان سے سوا دو لاکھ روپے’ فون’ ککوآنہ کے اسد سلیم سے اڑھائی لاکھ روپے’ فون’ قبرستان موڑ پر شاہد اقبال سے 50ہزار روپے’ فون’ 274 ج ب کے آصف کی فیکٹری سے لاکھوں کی موٹریں چور لے گئے’ 81 ج ب کے نشان علی سے نقدی’ فون’ 73 ج ب کے عبدالحمید سے نقدی’ فون’ 72 ج ب کے امداد علی سے فون’ 67 ج ب کے طارق سے نقدی’ فون’ 239 گ ب کے مبشر علی کے ڈیرہ سے 20لاکھ سے زائد مالیت کے جانور چوری’ 238 گ ب کے زوہیب سے نقدی’ فون’ 118 گ ب کے سجاد سے نقدی’ 145 گ ب کے سعید سے 19ہزار روپے’ فون’ 69 رب کے عظیم سہیل سے نقدی’ فون’ 52 رب کے رضوان کی حویلی سے مویشی چور لے گئے’ 409 گ ب کے عبدالستار گجر سے نقدی’ فون’ 421 گ ب کے شیر علی سے نقدی’ 496 گ ب کے عمر دراز سے 60ہزار روپے’ فون’ 192 گ ب کے حافظ فضل کریم سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ عمر وقاص سے 90ہزار روپے’ فون اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں لوٹ لیے۔ علاوہ ازیں لیاقت آباد سے حسن رضا’ غوثیہ آباد سے فدا حسین’ اعجاز ٹائون کے سرفراز’ نعیم شہزاد’ ابراہیم ٹائون کے علی رضا’ کھوکھر ٹائون سے محمد صغیر’ غوثیہ آباد کے شفیق’ کوہ نور پلازہ سے آفاق شاہد’ نعیم احمد’ جنرل ہسپتال سمن آباد کے نوید علی بھٹی’ کوکیانوالہ کے عظیم’ ڈجکوٹ کے آصف علی’ 225 رب کے عبدالسلام’ 245 رب کے عبداﷲ’ 61 رب کے محمد عمر’ مہندی ٹائون سے شفیق’ 484 گ ب کے ندیم اور دیگر کی موٹرسائیکلیں’ رکشہ جبکہ 225 رب کے فاروق کے ڈیرہ سے 2 ٹریکٹر’ ڈمپر اور دیگرسامان چور لیکر رفوچکر ہو گئے’ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں