58

فیصل آباد میں ڈاکو راج ، آج پھر 67 وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ آج پھر 67 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین لئے جبکہ درجنوں شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا’ پولیس تلاش وبسیار کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں ناکام’ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق امباں والی پلی کے قریب خادم حسین’ جیل روڈ پر ظفر اقبال’ سول ہسپتال کے باہر طیب’ ایف آئی سی ہسپتال کے قریب فیصل’ اقبال سٹیڈیم کے قریب شبانہ کوثر سے پرس اور موبائل فون جھپٹا مار کر فرار ہو گئے’ 66 ج ب کے شہزاد کی دکان کا صفایا کر دیا، 73 ج ب کے نعیم سے 30ہزار روپے’ فون’ 67 ج ب کے اکبر علی سے نقدی’ فون’ 243 رب کے پرویز کے ڈیرہ سے 3لاکھ کا سامان چور لے اُڑے’ 70 ج ب کے عمران کا گھر لوٹ لیا’ 66 ج ب کے عمار سے 20ہزار روپے’ فون’ 67 ج ب کے راشد کے گھر داخل ہونیوالے 7 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے’ 77 ج ب کے شفیق سے 42ہزار روپے’ فون’ 241 رب کے اکبر علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 67 ج ب کے نوید سے 20ہزار روپے’ فون’ 68 موڑ پر شاہ زیب سے نقدی’ فون’ 241 رب کے محمد عمر سے 52 سو روپے’ فون’ 142 گ ب کے اشفاق کے ڈیرے سے بکرے’ 465 گ ب کے ثاقب صدیقی کا گھر لوٹ لیا’ 448 گ ب کے اصغر علی کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی’ 209 گ ب کے اشرف کے گھر کے باہر سے بکرا چور لیکر رفوچکو ہو گئے’ 39 گ ب کے اعجاز علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 98 رب کے حفیظ الرحمان کے ڈیرہ سے قیمتی سامان’ 150 رب کے فیاض سے 49ہزار روپے’ فون’ جھال چوک میں عمران افضل سے 15ہزار روپے’ فون’ ڈیفنس ویو جڑانوالہ کے سجاد انجم کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان چوری’ 236 گ ب کے عبدالغفار کے گودام کا صفایا کر دیا’ 72 گ ب کے خالد سے 30ہزار روپے’ فون’ حیدرگارڈن کے فاروق کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 45لاکھ کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے’ 627 گ ب کے فلک شیر سے سوا لاکھ روپے’ فون’ 164 رب کے سیف الرحمن سے نقدی’ فون’ نصیرآباد کے شہزاد سے 15ہزار روپے’ فون’ سرگودھا روڈ پر مرتضیٰ سے نقدی’ فون’ رحمت آباد کے زاہد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا گیا’ یونیورسٹی روڈ پر عمران سے 10ہزار روپے’ فون’ خیابان کالونی کے نقاش سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ وارث پورہ کے اشرف سے قیمتی فون’ ستیانہ روڈ پر اسلم سے 15ہزار روپے’ فون’ ڈجکوٹ روڈ پر منور سے 25ہزار روپے’ فون’ جڑانوالہ روڈ پر فرید الحق کے کریانہ سٹور کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری’ ڈھڈی والا کے فرحان سے 22 ہزار روپے’ فون’ ککوآنہ کے قریب اسد سے 2لاکھ روپے’ فون اور دیگر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے’ آئے روز بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری پریشان ہو گئے۔ علاوہ ازیں سول ہسپتال سے ارشاد’ رشید پارک کے فیضان علی’ گیٹ چوک سے نصراﷲ’ غلام محمد آباد کے فیصل’ دھوبی گھاٹ سے اکبر’ جی سی یونیورسٹی کے باہر سے فیاض’ پیپلزکالونی کے نواب دین’ ڈی گرائونڈ سے نجم حسین’ محمد علی’ وقاص’ 67 ج ب کے اسلم’ 26 گ ب کے اطہر علی’ 656 گ ب کے عمر حیات’ لیاقت آباد کے رضا’ غوثیہ چوک کے فدا حسین’ اعجاز ٹائون کے سرفراز’ ناظم آباد کے علی’ کھوکھر ٹائون کے فیصل’ کلیم شہید پارک سے فرید’ غوثیہ آباد کے شفیق’ علی ٹائون کے خالد’ کوہ نور پلازہ کے شاہد’ خیابان کالونی کے ارشد’ کرتارے والا کے نعیم’ مظفر کالونی کے نوید’ سمن آباد کے عظیم’ قصبہ ڈجکوٹ سے آصف اور دیگر شہریوں کو موٹرسائیکلوں اور موٹر سائیکل رکشہ سے محروم کر دیا، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں