فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو بے لگام’ آج پھر سو سے زائد وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار ہو گئے، جبکہ درجنوں شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا، نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق اقبال سٹیڈیم کے قریب انور عابد سے 35ہزار روپے’ فون’ شعیب بلال مارکیٹ کے قریب عمرحیات سے 45ہزار روپے’ فون’ لاری اڈا کے باہر حنیف سے 25ہزار روپے’ فون’ سیشن کورٹ روڈ پر احسان الٰہی سے 40ہزار روپے’ فون’ بھوآنہ بازار کے سجاد حسین سے 15ہزار روپے’ فون’ کوتوالی روڈ پر حماد الرحمن سے 45ہزار روپے’ فون چھین لیا گیا’ لیاقت ٹائون میں عاطف جاوید نیازی سے 15ہزار روپے’ فون’ محلہ حمید پارک گلی نمبر 1 کے حیدر علی سے 30ہزار روپے’ فون’ نثار کالونی کے صفدر حسین کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ لیپ ٹاپ اور دیگر سامان چور لے گئے’ بستی کرم دین محلہ عثمان غنی کے خادم حسین کے گھر سے سوا دو لاکھ کا سامان چوری’ محلہ حسین آباد کے اشرف سے 16ہزار روپے’ فون’ سدھوپورہ میں ابرار حسین کے گھر کا صفایا کر دیا’ راجہ چوک میں امتیاز حسین سے 20ہزار روپے’ فون’ ڈائیوو روڈ پر علی خالد سے 1لاکھ 10ہزار روپے’ فون چھین لیا’ حیدر علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ نیو گارڈن ٹائون کے رانا اسد سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ فون’ اعظم آباد میں سید ابرار حسین کا گھر لوٹ لیا گیا’ 219 رب میں عبدالرحمن کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چور لے گئے’ خواجہ اسلام روڈ پر حسن سجاد کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری’ پہاڑی والی گرائونڈ کے قریب اعجاز اور اسکی اہلیہ سے زیورات’ نقدی لوٹ لی’ ستیانہ روڈ گیٹ چوک کے قریب عثمان رضا سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ پیپلزکالونی نمبر1 کے علی جاوید کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ کوہ نور پلازہ کے باہر ڈاکٹر احسن فردوس سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا’ مدینہ ٹائون کے عاقب سلیم سے 15ہزار روپے’ فون’ گٹ والا پارک کے قریب وقاص سے نقدی’ فون’ 204 چک کے قریب معظم علی سے 10ہزار روپے’ فون’ کہکشاں کالونی کے بلال غلام مصطفی سے 38ہزار روپے’ فون’ گٹ والا کے قریب امین کی ورکشاپ کے تالے توڑ کر چور لاکھوں کا سامان چور لے اُڑے’ مدینہ ٹائون کے ہارون صادق سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ حسن پورہ کے قریب چاند سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ کینال روڈ ٹھٹھہ پل کے قریب محمد احمد سے پرس’ کشمیر پل ضیاء ٹائون کے صدیق کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 7تولے طلائی زیورات’ 2لاکھ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے’ غالب سٹی کے قریب محمد علی سے 14ہزار روپے’ فون’ غوثیہ آباد کے شبیر احمد سے 26ہزار روپے’ فون’ ساحل ہسپتال کے عقب میں عمار احمد سے 4ہزار روپے’ فون’ جاوید کنڈا کے قریب بلال سے 8ہزار روپے’ فون’ گلستان کالونی کے عمران سے نقدی’ فون’ عبداﷲ پور کے قریب فیاض حسین سے 23ہزار روپے’ فون’ عبدالخالق سے 51ہزار روپے’ فون’ 203 رب کے عبدالجبار سے نقدی’ فون’ نشاط آباد سروس روڈ پر ذوالفقار احمد کے گھر کا صفایا کر دیا’ 4 ج ب کے مظہر نعیم کے گھر کی چھت سے سولر پلیٹس چوری’ علامہ اقبال کالونی کے احسان اﷲ کے فارم سے بھاری مالیت کی مچھلیاں چور لے اُڑے’ کھجور والا باغ کے علی احمد سے نقدی’ فون’ سیم پل کے قریب فضل عباس سے نقدی’ فون’ 202 رب کے ساجد عرفان کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری’ ناظم آباد کے حامد علی اور اسکی اہلیہ سے لاکھوں کے زیورات اتروا لئے’ 242 رب کے مدثر کے ڈیرہ سے پیٹرانجن’ 243 رب کے عاکف سے 15ہزار روپے’ فون’ ربانی کالونی کے نعیم سے نقدی’ فون’ 209 رب پھاٹک روڈ پر یونس سے نقدی’ فون’ 230 رب کے فیصل کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکوئوں کے گروہ نے اہل خانہ کو کمرہ میں بند کر کے 20لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے’ جڑانوالہ روڈ ستارہ پارک کے قریب آصف سے 5ہزار روپے’ فون چھین لیا’ ڈھڈی والا کے قیوم سے 12ہزار روپے’ فون’ کہکشاں کالونی کے زین سے 2ہزار روپے’ فون’ نورپورہ مین بازار چوک میں کامران سے نقدی’ فون’ زوہیب سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا گیا’ 210ر۔ب میں عبدالحفیظ کی دکان کا صفایا کردیا،200ر۔ب کی امداد علی سے 45ہزار روپے ،فون،229ر۔ب کے شہبازحسین کے گودام کے تالے توڑکر لاکھوں کا سامان چور لے گئے،97ر۔ب کے رمضان کی دکان پرآنیوالے ڈاکودن بھرکی سیل اوربیٹریاں لے اڑے،شاہین چوک کے توصیف جاوید سے نقدی ،فون ،حمیرکے حفیظ اللہ سے نقدی،فون،محمد پورہ کے اشتیاق کے گھرکا صفایا کردیاگیا،102ج ب کے آفتاب کے گھرکے باہر سے بکرے چوری،محمد اصغرسے نقدی،فون،190ر۔ب کے شکوراحمد سے نقدی ،فون،505گ ب کے غلام شبیر کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی ،139گ ب کے خالد منظور کے ڈیرے سے لاکھوں کے بکرے،165گ ب میں الطاف کا گھرلوٹ لیا،465گ ب کے فاروق اعوان سے سوا لاکھ روپے ،فون،610گ ب کی ممتازبی بی کے گھرکے تالے توڑکر لاکھوں کے زیورات ،نقدی اورقیمتی سامان چورلے اڑے،409گ ب کے بابر علی سے سترہ لاکھ لوٹ لئے،420گ ب کے پرویزاختر کے گھرداخل ہونیوالے ڈاکواہل خانہ کویرغمال بنا کر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کرلے گئے،قصبہ تاندلیانوالہ کے طاہراحمد سے اسی ہزار روپے،فون،416گ ب کے امیرعلی سے نقدی،فون اوردیگروارداتوںمیں سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کرفرارہوگئے۔علاوہ ازیں ریلوے روڈ سے آصف ارشد،جناح کالونی کے غلام دستگیر،اعجاز کے صدام حسین،فیض آباد کے وقاص اکرام،جمیل ٹائون کے اورنگزیب،اعجازٹائون کے واصف علی،ڈی گرائونڈ سے وقاص مرتضیٰ،اللہ والی مسجد کے باہر سے ادریس،الفتح گرائونڈ سے شہریارخلیل،214ر۔ب غوثیہ ر وڈ سے محمد حسین،کورہ نور پلازہ سے ارحم سعید،مصطفی آباد کے نوازاحمد،100ج ب کے عامرمنیر،216ج ب کے مظہرانور،فیڈمک سے عبدالوہاب،کھجوروالا باغ کے قریب ابوہریرہ،محمدی پلازہ کے حماد احمد،مدینہ ٹائون کے اشفاق احمد،چناب چوک سے ظفر،محمدی چوک کے ارسلان،شالیمار پارک سے محسن علی،ستیانہ روڈ علی ٹائون کے سرفراز،68ر۔ب کے اللہ دتہ،جوہرکالونی کے غلام قادر،نہرکالونی سے رانا محمد عثمان،قصبہ تاندلیانوالہ کے جمشید،410گ ب کے بلال اوردیگر کی موٹرسائیکلیں اورموٹرسائیکل رکشہ چورلیکررفوچکرہوگئے پولیس نے ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔
