فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ آج پھر 78وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار’ جبکہ متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا’ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی اور روائتی ناکہ بندیوں کے باعث کسی بھی گروہ کو پکڑنے میں ناکام۔ تفصیل کے مطابق موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں کے جھپٹا گروہ نے طارق آباد پل کے قریب عصمت لیاقت بی بی سے پرس’ جی سی یونیورسٹی کے قریب محمد جمیل سے فون’ مظفر کالونی کے فیصل سے فون’ گلشن علی ٹائون کے رضوان خان کی بیٹی سے فون’ لاری اڈا کے قریب اکرم سے فون’ زرعی یونیورسٹی روڈ پر ابراہیم سے فون چھین لیا گیا’ امباں والی پلی کے قریب رفیق سے 97ہزار روپے’ فون’ جج والا کے اجمل علی سے 30ہزار روپے’ فون’ ثانی چوک کے علی رضا سے 60ہزار روپے’ فون’ چکی والا چوک میں محمد انیس سے 10ہزار روپے’ فون’ رضاآباد کے انیس کے گھر کے تالے توڑ کر 8تولے زیورات’ ساڑھے چار لاکھ روپے اور قیمتی سامان چور لے اُڑے’ رضاٹائون میں احسان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ جمیل پارک میں اظہر سلطان سے نقدی’ فون چھین لیا’ ساحل ہسپتال کے قریب اسامہ سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ حاجی آباد کے ارسلان سے 7سو روپے’ فون’ گرین ٹائون کے وسیم احمد سے 1لاکھ روپے’ فون’ نوید سہیل کے گودام سے لاکھوں کا سامان چور لے اُڑے’ 7 ج ب کے راحت شاہ گھر کا صفایا کر دیا گیا’ رضاآباد کے قریب رضا کے گھر کے باہر سے چور ٹریکٹر ٹرالی لے اُڑے’ سرگودھا روڈ پر محمد عثمان سے نقدی’ فون’ سمال اسٹیٹ کے قریب شہزاد سے 48ہزار روپے’ فون’ 5 ج ب کے حامد سلیمان کی کار سے چور کلاشنکوف اٹھا کر لے گئے’ 186 رب کے اشتیاق احمد سے 14ہزار روپے’ فون’ ملت روڈ پر علی حیدر سے نقدی’ فون’ 196 رب کے محمد عظیم سے نقدی’ فون’ اسماعیل ہوم کے قریب غلام محی الدین سے نقدی’ فون’ طارق آباد کے قریب شکیل سے 15ہزار روپے’ فون’ ایڈن ویلی کے قریب عبداﷲ سے نقدی’ فون’ سوساں روڈ پر امیر حمزہ سے 17ہزار روپے’ فون’ 224 رب آبادی وزیر خان کی رانی بی بی کے گھر سے چور 5 بکرے کھول کر لے گئے’ مٹھائی والا چوک میں احتشام قرار کے گھر سے 6تولے زیورات اور دیگر سامان چوری ہو گیا’ پیپلزکالونی نمبر2 کے وسیم اشرف سے سوا لاکھ روپے’ فون’ راجہ چوک کے چوہدری بشیر سے نقدی’ فون’ نثار کالونی کے عبدالوہاب سے نقدی’ فون’ ڈجکوٹ روڈ پر ساجد محمود سے نقدی’ فون’ 249 رب کے حسن علی سے 50ہزار روپے’ فون’ 85 گ ب کے محمد اقبال سے نقدی’ فون’ 277 رب کے ظہیر عباس پولٹری فارم کی نقب زنی کر کے اڑھائی لاکھ کی مرغیاں چوری’ زم زم کالونی کے قریب وقاص امین سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ قبرستان موڑ پر شاداب علی سے نقدی’ فون’ 63 ج ب کے عمران سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 67 ج ب کے وقاص سے نقدی’ فون’ 72 ج ب کے اصغر علی سے نقدی’ فون’ 82 ج ب کے زاہد علی سے نقدی’ فون چھین لیا’ 71 ج ب کے محسن کے ڈیرہ سے مویشی’ تیزاب مل کے قریب بشیر جاوید سے 30ہزار روپے’ فون’ 59 گ ب کے نذیر احمد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 102 گ ب کے کاشف کی دکان کا صفایا کر دیا’ 39 گ ب کے نعمان سعید سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 39 گ ب میں جمال کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو لاکھوں کے زیورات وسامان لوٹ لیا’ 283 گ ب کے منصب علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 200 رب کے راجہ افنان سے 20ہزار روپے’ فون’ 266 رب کے محمد احمد کی دکان’ عاطف کا گھر لوٹ لیا’ 67 رب میں یوسف کی حویلی سے بیل چوری’ 420 گ ب میں شاہد محمود کے ڈیرے سے 40 من مونجی چور لے اُڑے’ 423 گ ب کے ثاقب ضیاء کی حویلی سے مویشی’ 607 گ ب کے صدام حسین کے ڈیرہ سے مویشی چور لے اُڑے۔ دیگر وارداتوں میں بھی سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے حافظ عثمان’ سرکلر روڈ سے صابر علی’ کارخانہ بازار سے عزیز الرحمن’ جھنگ بازار سے سیف الرحمن’ غلام آباد سے قمر حسین’ فیض آباد کھجور والی گلی سے عمران’ کمال آباد کے اظہر حسین’ نواز پارک سے زوار حسین’ عثمان ٹائون کے غلام محمد’ منصورآباد کے عمران’ 7 ج ب کے نسیم احمد’ خیابان کالونی نمبر2 کے محمد عمر’ کوہ نور پلازہ سے زین توصیف’ دائود نگر کے نذر مسیح’ برکت پورہ کے عبدالمجید’ ربانی کالونی کے ساجد علی’ 215 رب کے وسیم’ مکہ سٹی سے بلال ریاض’ جڑانوالہ ڈی ایس پی آفس سے محمد طلحہ’ 89 گ ب کے ملک ذاکر حسین اور دیگر کی موٹرسائیکلیں’ موٹرسائیکل رکشہ چور لیکر رفوچکر ہو گئے۔ شہر بھر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
