27

فیصل آباد میں ڈاکو راج بر قرار ‘ آج پھر 123 وارداتیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں آج پھر ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی مزید 123 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں روپے مالیت کے زیورات’ نقدی’ موبائل فونز’ قیمتی سامان اور موٹرسائیکلیں لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق اسلام نگر میں زین بن یوسف سے 30ہزار روپے’ فون اور قیمتی گھڑی چھین لی، ABC روڈ پر شیخ زمان کی دکان میں داخل ہونے والے ڈاکو گولڈ لیف کے سگریٹ اور نقدی لوٹ لی، نصیر آباد میں علی امجد’ لکڑمنڈی موڑ پر شہزاد’ ABC روڈ پر یاسر’ بائو والا کے قریب فیصل سے نقدی’ فون چھین لیے’ کلیم شہید کالونی کے قریب عمر فاروق سے موٹرسائیکل’ نقدی’ ٹھیکری والا کے قریب شہباز سے موٹرسائیکل’ نقدی’ ستیانہ روڈ آئیڈیل بیکری کے قریب عبدالغفار سے پرس’ عبداﷲ پور کے قریب اختر سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ فیصل ہسپتال کے قریب محمد باقر سے نقدی’ فون لوٹ لیا’ کینال روڈ پر رومیو فارم سے 40ہزار روپے نقدی’ فون’ امین ٹائون میں اسامہ سے 15ہزار روپے’ فون’ کشمیر روڈ پر قاسم سے سوا لاکھ روپے’ فون’ عمران سے 25ہزار روپے’ امبر کے زیورات اتروا کر فرار’ ڈائیوو روڈ پر ندیم سے 4 لاکھ روپے’ فون’ بوڑیوال روڈ پر عمران علی’ 201 رب کے حسین’ سرگودھا روڈ پر سجاد’ منیانوالہ کے قریب سعید’ سرگودھا روڈ پر ریاض’ فیصل’ جھمرہ روڈ پر خالد سے نقدی’ فون’ ایف ڈی اے سٹی کے قریب سجاد’ 120 ج ب میں حیات’ شالیمار چوک کے قریب رفیق سے نقدی’ فون چھین لیا’ باوا چک کے عبدالرحمن’ لاثانی پلی پر مصطفی’ نشاط آباد پل کے قریب محمد علی’ جمیل ٹائون میں ارشد’ بھائی والا میں ریاض’ نشاط آباد کے شمس’ نثار’ بھائی والا کے قریب ارشد’ ڈرائی پورٹ کے قریب ظفر’ سرگودھا روڈ پر سجاد’ گرین ٹائون سے خالد’ نشاط آباد میں ابوبکر’ عثمان سے نقدی’ فون چور چھین کر لے گئے۔ بٹالہ کالونی ہیلتھ کیئر فارمیسی میں داخل ہونے والے ڈاکو سکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا کر 80ہزار روپے نقدی’ بندوق چھین کر فرار ہو گئے، نیو عاصم ٹائون میں علی رضا کے گھر سے ساڑھے چار لاکھ سے زائد مالیت کا سامان چھین کر فرار ہو گئے جبکہ سیشن کورٹ سے علی حسن’ سوترمنڈی سے عرفان’ امپن پور بازار سے عبدالشکور کی موٹرسائیکلیں’ عنایت ٹائون سے امین’ جھنگ بازار سے انتظار علی’ سلطان ٹائون سے امیر سرور کا لوڈر رکشہ’ موٹر مارکیٹ سے علی رضا’ الیاس پارک سے ثقلین خالد’ شہباز شریف پارک سے عدنان شفقت اور عابد’ سبزی منڈی سے صابر’ اعظم آباد میں شفیق’ چھوٹی اناسی سے احمد علی’ سعید کالونی سے نعمان’ نصیر آباد سے یٰسین’ نورپور کے علی رضا’ مصطفی آباد میں عمران’ نگہبان پورہ میں زوہیب’ کریسنٹ سکول سے فیصل’ حق باہو چوک سے عبداﷲ’ دانش سی این جی سے وسیم’ شاہ آباد سے طارق’ مصطفی آباد سے عقیل احمد’ ملت چوک سے عادل جمیل’ جھمرہ روڈ پر وقاص’ ملت ٹائون میں سعید’ علی’ فرید’ سدھوپورہ سے حمزہ’ حسن چوک سے شمس’ ملت روڈ پر فرید’ کجھوراں والا باغ کے قریب محسن’ 117 رب کے سیف’ ملت ٹائون کے عثمان’ فریدی چوک کے عارف’ باوا چک کے عمر’ کلاش فیکٹری سے امین’ گرین ٹائون میں رضا’ 188 رب میں غلام عباس’ 186 رب میں رزاق نواز’ بٹالہ کالونی سے شہزاد مسیح’ ایوب کالونی میں سجاد’ نذیر احمد’ نثار کالونی میں شعبان’ الٰہی آباد میں عامر محمود’ 215 رب میں خالد حسین’ 225 رب میں عابد’ 67 ج ب میں اسد کی موٹرسائیکلیں لے اُڑے۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال میں نوسرباز فون کال کرنے کے بہانے قمر عباس سے فون لے اُڑا’ ریلبازار میں شمس الرحمن کی دکان سے نقدی’ فون’ رحمت پارک کے لیاقت’ بائو والا کے فرحان امجد کے گھر کے باہر سے بکرے چور لے اُڑے’ جواد کلب کے قریب رسول نگر میں جمیل کی دکانوں کا صفایا کر دیا گیا۔ 219 رب میں حمزہ کے دفتر کے تالے توڑ کر’ کریسنٹ سکول سے فیصل الرحمن’ نگہبان پورہ میں زوہیب کی دکانوں’ عبداﷲ پور سے عمر نور کی وکشاپ سے سامان چور لے اُڑے’ برکت پورہ میں شہباز کے گودام سے 11 کارٹن کیپٹن سگریٹ’ ایک کارٹن گولڈ لیف اور 12لاکھ سے زائد مالیت کا سامان لے اُڑے’ 225 رب میں سموئیل’ 64 ج ب میں عبدالحمید’ 67 ج ب میں عائشہ سے پرس چھین لیا۔ اسلام نگر میں اسامہ’ مصطفی آباد میں رمضان’ مہر ٹائون میں عبدالخالق’ رشید پارک سے منیب’ محمود کالونی میں راشد کی موٹرسائیکلیں چوری، 63 گ ب میں اسلم’ 644 گ ب میں ابوسفیان’ 277 گ ب میں اصغر علی’ 281 گ ب میں زین’ 268 رب میں عمر خطاب’ 229 رب میں امجد علی کی دکان میں داخل ہو کر 9لاکھ کا سامان لوٹ لیا’ 67 ج ب میں سرفراز انجم سے ٹریکٹر ٹرالی چھین لی گئی’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں