فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 93وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، جبکہ درجنوں شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق ایف آئی سی ہسپتال کے باہر اشرف سے 40ہزار روپے’ فون’ نیو سول لائن میں واقع اعظم کی دکان سے جنریٹر چوری’ سرینا ہوٹل کے قریب بابر حسین سے 75ہزار روپے’ فون’ اسلام نگر کے محسن قدیر سے نقدی’ فون’ چنیوٹ بازار سے رفیع سے پرس’ داتا ٹائون کے بابا نصیر کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی’ کلیم شہید کالونی نمبر2 کے قریب یاسر علی شاہ سے 30ہزار روپے’ فون’ 162 رب کے غلام مصطفی سے نقدی’ فون’ 188 رب کے وقاص سے نقدی’ فون’ 187 رب کے نعمان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 107 ج ب کے وقاص اسلم سے 10ہزار روپے’ فون’ 107 ج ب کے ندیم افضل سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا
