فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی 87وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں روپے مالیت کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز اور مویشی چھین کر فرار ہو گئے جبکہ درجنوں شہری موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے، نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ بڑھتی ہوئی وارداتوں کے دوران شہری خوف وہراس میں مبتلا ہو گئے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق امین پور بازار میں عاشر سے پرس’ انار کلی بازار سے جہانزیب خان سے فون’ چنیوٹ بازار سے جھپٹا مار کر مدثر سے فون’ بڑا قبرستان کے جاوید اقبال سے 20ہزار روپے’ فون’ غوثیہ آباد کے فیکٹری مالک عارف علی سے 3لاکھ روپے’ فون’ کشمیر روڈ پر اختر علی سے 20ہزار روپے’ فون’ کلیم شہید کالونی کے اسد شبیر سے 30ہزار روپے’ فون’ علی بہادر سے نقدی’ فون’ عبداﷲ پور کے قریب غلام دستگیر خان سے 5ہزار روپے’ فون’ رانا ویلوٹ جڑانوالہ پر ریحان سے نقدی’ فون چھین لیا’ ریلوے کالونی میں شمعون کے گھر کا صفایا کر دیا’ نشاط آباد کے قریب ابتسام سے نقدی’ فون’ شیخوپورہ روڈ حاجی آباد کے اعجاز سے نقدی’ فون’ گٹ والا کے قریب شہباز احمد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ عبداﷲ پور کے قریب مقصود علی سے 3 لاکھ روپے’ فون’ جھمرہ روڈ پر علی محمد سے 4ہزار روپے’ فون’ ڈائیوو روڈ پر عبداﷲ کی دکان کے تالے توڑ کر 4لاکھ کی نقدی وسامان چور لے گئے’ عیدگاہ روڈ پر عرفان اشرف سے 53ہزار روپے’ فون چھین لیا’ چک جھمرہ کے جاوید کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چور لے گئے’ 190 رب کے عابد سے 15ہزار روپے’ فون’ جھمرہ کے قریب نادر سے لاکھوں کا سامان چوری’ صداقت مل کے قریب فرزند علی سے نقدی’ فون’ جھمرہ مین روڈ پر عمر فاروق سے نقدی’ فون’ دھنولہ کے قریب جاوید اقبال کی فیکٹری سے بھاری مالیت کا سامان چوری ہو گیا’ باوا چک کے قریب کامران سے نقدی’ فون’ 261 رب کے عثمان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ ڈجکوٹ روڈ پر شوکت علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 66 ج ب کے ندیم سے 10ہزار روپے’ فون’ 75 ج ب کے نعیم سے 30ہزار روپے’ فون’ 67 ج ب کے افتخار سے موٹرسائیکل چھین لی’ 275 ج ب کے یونس سے پرس’ بجلی گھر کے قریب سیماب شکیل سے فون’ عمر ہائوسنگ کالونی کے حافظ ظفر اقبال سے 45ہزار روپے’ فون’ ککوآنہ کے منظور حسن کی دکان کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کی سگریٹ’ چینی اور قیمتی سامان چوری’ 225 رب راجباہ روڈ پر عدنان خالد سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ فون’ عوامی ٹائون کے اظہر حمید کے ڈیرہ سے لال پمپ چوری’ 238 رب کے اشفاق کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ ستیانہ روڈ پر ڈاکٹر سٹی کے قریب احمد جمیل سے 75ہزار روپے’ فون’ مراد کالونی کے حافظ محمد احسن سے نقدی’ فون’ ناولٹی پل مدنی کنڈا کے قریب بلال ارشد سے 80ہزار روپے’ فون’ 223 رب کے صدام حسین سے 35ہزار روپے’ فون’ مراد کالونی کے مشتاق سے نقدی’ فون چھین لیا’ 60 ج ب کے معراج محمد سے 14 سو روپے’ فون’ راجہ پارک کے خالد فاروق سے جھپٹا مار کر فون’ 243 رب کے شہباز سے 90ہزار روپے’ فون’ 247 رب کے ریاض سے 50ہزار روپے’ فون چھین لیا’ 235 رب کے عمران سے پونے دو لاکھ روپے’ فون’ 83 گ ب کے غلام رسول کے ڈیرہ سے پیٹرانجن’ 247 رب کے عبدالغفور کی گدھا ریڑھی چور لے گئے’ برکت پورہ میں فرقان احمد سے جھپٹا مار کر فون’ النور اکیڈمی کے قریب وحید الرحمن سے 62ہزار روپے’ فون’ 39 گ ب کے قمر زمان شاہ سے 18ہزار روپے’ فون’ 374 گ ب کے نذیر کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ سامان چوری’ 276 گ ب کے کاشف سے 13ہزار روپے’ فون’ 591 گ ب کے اشرف کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 9لاکھ کے لگ بھگ زیورات’ نقدی’ سامان لوٹ لیا’ 656 گ ب کے اظہر حسین سے 90ہزار روپے’ فون’ 229 رب کے عمر سرور سے جیپ’ نقدی’ فون چھین کر لے گئے’ 74 رب کے کاشف ندیم سے 38ہزار روپے’ فون’ 266 رب کے سید عمران علی سے 25ہزار روپے’ فون’ 229 رب کے بوٹا سے 37ہزار روپے’ فون’ جڑانوالہ پل کے قریب اشرف سے نقدی’ فون’ 442 گ ب کے شاہد خان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا’ 172 گ ب کے تصور حسین کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں مقصود آباد کے منصور خان کی کار’ سول ہسپتال سے سعید اختر’ ریلوے روڈ سے محمد شہزاد’ منٹگمری بازار سے عاطف شہزاد’ سرکلر روڈ سے محمد احمد’ کچہری بازار سے احسن علی’ ضلع کچہری سے سلطان احمد’ امین پور بازار سے محمد عقیل’ دھوبی گھاٹ سے حامد علی’ اکبرآباد قبرستان سے ندیم’ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے کنول شہزاد’ شہباز شریف پارک سے عدنان علی’ کلیم شہید پارک سے ندیم’ کوہ نور سٹی سے نعمان’ خرم چوک کے اسلم’ مدینہ ٹائون کے اعجاز’ فیضان مدینہ کے اکبر’ نشاط آباد کے رمضان’ اسلامیہ پارک سے وسیم’ چک جھمرہ کے فراز’ الٰہی آباد کے طیب’ بابا فرید ہوٹل کے قریب عقیل’ پرتاب نگر کے محمد دین’ علامہ اقبال کالونی کے شفقت علی’ 58 ج ب کے راشد علی’ طارق چوک کے حیدر علی’ ستارہ کالونی کے اشرف’ 244 رب کے ناصر’ بٹالہ کالونی کے عثمان رضا’ المعصوم ٹائون کے محمد حاشر’ عثمانیہ مسجد کے باہر محمد محسن’ محلہ حسین نگر کے انتظار حسین’ 266 رب کے ماجد اقبال’ 509 گ ب کے مشتاق احمد’ 199 گ ب کے مجاہد حسین’ 195 گ ب کے نصرت انور اور دیگر کی موٹرسائیکلیں’ موٹرسائیکل لوڈر رکشہ چور لیکر رفوچکر ہو گئے’ پولیس تلاش وبسیار کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔
