28

فیصل آباد میں ڈکیتی ، راہزنی کی وارداتوں کاسلسلہ تھم نہ سکا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا’ آج پھر 83 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز’ گاڑیاں’ موٹرسائیکلیں چھین کر فرار ہو گئے، بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں ناکام ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق سول لائن کے علاقہ پی ایم سی کالونی کی رہائشی نجمہ بی بی کے گھر کے تالے توڑ کر چور 77لاکھ روپے’ 12تولے کے طلائی زیورات اور دیگر سامان سمیٹ کر فرار ہو گئے۔ گلبرگ کے علاقہ گرین ویو کالونی میں حنیف کی فیکٹری سے لاکھوں کا مال رکشہ پر لوڈ کر کے فرار ہو گئے، مدینہ ٹائون کے علاقہ 204 چک کے پراپرٹی ڈیلر ناصر علی نے بتایا کہ اسکے گھر داخل ہونیوالے نامعلوم افراد نے 30لاکھ کی نقدی اور سامان چوری کر لیا، خیابان کالونی کے علی ارشد کے گھر داخل ہونیوالے مسلح ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 7تولے طلائی زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے، تاندلیانوالہ کے علاقہ 410 گ ب کے کاشتکار راشد اقبال سے چار مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر ٹریکٹر اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، منصورآباد کے رہائشی اظہر اقبال نے بتایا کہ وہ کینال روڈ پر زوم مارکی میں دوست کی شادی میں گیا بیگ جس میں 6لاکھ اور دیگر کاغذات تھے میز پر رکھا جسے نامعلوم چور اٹھا کر لے گئے’ نشاط آباد کے علاقہ 6 ج ب شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے نوجوان ساجد کی جیب سے 2 لاکھ روپے’ فون لے اُڑا’ ریگل روڈ پر مزمل سے 39ہزار روپے’ فون’ انار کلی بازار کے قریب شفیق’ بانو مارکیٹ کے علی حسن سے نقدی’ فون’ لیاقت آباد کے طلحہ سے 20ہزار روپے’ فون’ جج والا کے قریب وقار اکرم سے 12ہزار روپے’ فون چھین لیا’ شیخ کالونی کے نعیم حیدر کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ گلبرگ کے علاقہ انس جاوید سے نقدی’ فون’ گلبرگ روڈ پر اسامہ سے 17ہزار روپے’ فون’ صوفی چوک کے قریب احمد علی رضا سے 43ہزار روپے’ فون’ 219 رب تلیانوالہ کے قریب ارسلان اکرم سے 5ہزار روپے’ فون’ چکی چوک کے قریب ناصر علی سے جھپٹا مار کر فون چھین لیے’ 3 ج ب کے حسنین علی کی دکان کا صفایا کر دیا گیا’ 115 ج ب کے عابد علی سے نقدی’ فون’ 161 رب کے احتشام سے 45ہزار روپے’ فون’ بھٹہ سٹاپ پر ارسلان چشتی سے نقدی’ فون’ نشاط مل کے قریب ذیشان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا گیا’ 66فٹا بازار کے قریب عمران بشیر سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ گلشن مدینہ فیز ون کے حارث سے نقدی’ فون’ وحید گارڈن کے قاسم سے نقدی’ فون’ 197 رب کے ارسلان سے نقدی’ فون چھین لیا’ بھائی والا حیدری چوک کے قریب قربان علی کے آفس سے بھاری مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا’ 196 رب گھونہ کے انعام وارث کی دکان کا صفایا کر دیا’ چن ون روڈ پر مزمل حسین سے نقدی’ فون’ مدینہ ٹائون کے عمران رضا سے 26ہزار روپے’ فون’ 204 چک روڈ پر غضنفر عمران سے نقدی’ فون’ مدینہ ٹائون کی رضوانہ بی بی کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ سامان چور لے اُڑے’ خیابان کالونی کے اعجاز احمد سے 20ہزار روپے’ فون’ ماڈل سٹی میں فیضان کے گھر کا صفایا کر دیا’ نیو عبداﷲ کالونی میں افضل’ مظفر کالونی میں عاطف کے گھر لوٹ لیے’ 228 رب کے قریب عامر فاروق سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ گلشن رحیم ٹائون کے قریب شہزاد عقیل سے 45ہزار روپے’ فون’ بوگنی کے زاہد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 235 رب کے عاصم علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ عمران خان کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری ہو گئے’ راجباہ روڈ پر انیس سے 86ہزار روپے’ فون’ لال ملز چوک کے قریب عمران حیدر سے 17ہزار روپے’ فون’ 69 ج ب کے جاوید سے نقدی’ فون’ 68 ج ب کے آصف’ 64 ج ب کے شہزاد’ 71 ج ب کی نازیہ’ 67 ج ب کے جمشید’ 241 رب کے رضوان سے نقدی’ فون چھین لیا گیا’ اسلام پورہ کے عمران شکور سے 30ہزار روپے’ فون’ بلال پارک کے احمد حسن سے 9ہزار روپے’ فون’ 71 گ ب کے بلال سے نقدی’ فون’ 59 گ ب کے تجمل کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چور لے گئے’ 216 رب کے جاوید اقبال سے سوا لاکھ روپے’ فون’ 97 رب کے وقاص صدیقی سے نقدی’ فون’ 412 گ ب کے افضل کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی’ 401 گ ب کے اشرف کے گھر سے بکرے’ 608 گ ب کے نواز سے 45ہزار روپے’ فون’ 493 گ ب کے طارق سے 30ہزار روپے’ فون’ 373 گ ب کے عارف سے 3لاکھ روپے’ فون’ 528 گ ب کے عاشق حسین سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ فون چھین لیا’ احمد آباد کے آصف سے 8ہزار روپے’ فون’ اعوان چوک میں ناصر سے 10ہزار روپے’ فون’ اکبر چوک میں تصور حسین سے 27ہزار روپے’ طلائی انگوٹھی’ فون’ غفور بشیر روڈ پر بوٹا سے نقدی’ فون’ کشمیر روڈ پر آصف مسیح سے 47ہزار روپے’ فون اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا’ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔ علاوہ ازیں لسوڑی شاہ دربار کے باہر سے حنیف’ منٹگمری بازار سے سجاد’ بھوآنہ بازار کے ابوبکر’ طارق روڈ پر علی رضا’ چک جھمرہ کے ندیم’ ذوالفقار شاہد روڈ سے علی عمران’ فیضان مدینہ سے محمد علی’ شادی پورہ میں شبیر حسین’ مسعود آباد کے ہارون پاشا’ نذیر کالونی کے ذیشان’ عبدالخالق’ آخری سٹاپ غلام محمد آباد کے مصطفی’ 244 رب کے اصغر علی’ 243 رب کے شاہ زیب’ علامہ اقبال کالونی کے ظہیر عباس’ 120 گ ب کے عبدالستار’ 229 رب کے عابد محمود’ ڈی گرائونڈ کے فہیم اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لیکر رفوچکر ہو گئے، پولیس تلاش وبسیار کے باوجود چوروں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں