فیصل آباد ( پ ر) انجمن تاجران سٹی کے نائب صدر لالہ معین احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوا کروڑ آبادی والا ڈویژن فیصل آباد ہائی کورٹ بینچ سے محروم ہے جبکہ ملتان’ بہاولپورمیں بینچ قائم ہے آخر ملک کے تیسرے برے مانچسٹر شہر اور ا یشیاء کے اس بڑے ترین کاروباری شہر فیصل آ باد کو اتنا زیادہ نظر انداز کیوں کیا جا رہا ہے’ فیصل آباد کے تاجر’ وکلائ’ صحافی اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا فیصل آباد سے بننے والے ارکا ن قومی و صوبائی اسمبلی سے یہی سوا ل ہے کہ یہاں ابھی تک بینچ قائم کیوں نہیں ہو سکا’ اتنا احتجاج’ ہڑ تا لیں’ مطالبوں کے باوجود ملک کے تیسرے بر ے شہر فیصل آباد میں ہائی کورٹ قیا م کیوں نہیں ہو رہا خداراہ جلد اس تیسرے بڑے ما نچسٹر شہر میں فوری ہائیکورٹ کا بینچ قائم کیا جائے
27