48

فیصل آباد پریس کلب الیکشن کاغذات نامزدگی جمع ہونا شروع

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) فیصل آباد پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں گہماگہمی’ امیدواران کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلے کا آغاز ۔تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن فیصل آباد پریس کلب کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق الیکشن 28جنوری کو فیصل آباد پریس کلب میں ہونگے۔ جس کیلئے امیدواران نے کاغذات نامزدگی حاصل کرنا شروع کر دئیے ہیں امیدواران 17جنوری تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔ 18جنوری شام پانچ بجے کا غذات جمع کروانے والے امیدواران کی غیر حتمی فہرست پریس کلب میں آویزاں کر دی جائیگی۔ جس پر اعتراضات 19جنوری شام4چار بجے تک وصول کئے جائیں گے اعتراضا ت پر سماعت کے بعد الیکشن کمیٹی 19جنوری کو شام 5بجے تک امیدواروں کی فہرست جاری کرے گی اسی روز شام 5 بجے تک امیدوار کا غذات نامزدگی واپس لے سکیں گے 20جنوری شام 5بجے تک امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائیگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں