45

فیصل آباد پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2024-25ء کیلئے امیدوار میدان میں آگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2024-25کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل گزشتہ روز کا غذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 17جنوری تھی صدر کی نشست کیلئے 3امیدوار عبد الرحمن گجر سٹی 41نیوز ، نصیر احمد چیمہ جی ٹی وی، ساجد علی خاںنیو ٹی وی ، سینئر نائب صدر کی نشست کیلئے تین امیدواران میاں منور اقبال سیون نیوز ، شوکت علی وٹو نیو ٹی وی ، خادم حسین گل اب تک نیوز ، نائب صدر کی دو نشستوں کیلئے چار امیدوارن میں میاں منور اقبال سیون نیوز ، محمد طاہر آئی این پی نیو ایجنسی ، محمد کاشف اے آر وائی ، سکندر بٹ اے آر وائی ، سیکرٹری کی نشست کیلئے دو امیدوار میاں کاشف فرید ایکسپریس نیوز ، رانا محمد نعیم نیوز ون ، جوائنٹ سیکرٹری کی 2نشستوں پر 3امیدواران میاں صغیر سانول روزنامہ خبریں ، محمد طاہر نجفی آئی این پی نیوز ایجنسی، رفعت انور ڈیلی ابتک ، فنانس سیکرٹری کی نشست کیلئے 2 امیدواران رانا محسن فاروق اے آر وائی ، حمزہ الیاس جی این این ٹی وی جبکہ انفارمیشن سیکرٹری کی نشست پر 2امیدوارن افشاں بتول روزنامہ قوت ، محمد عادل نعیم ایچ ٹی وی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ گورننگ باڈی کی 15نشستوں کیلئے 22امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں توصیف یوسف سیون نیوز، علی رضا ملک میرا قلم ، شوکت علی ملک اے ٹی وی ، ندیم جاودانی روزنامہ معروف ٹائم ، محمد اعظم خان نیازی کوہ نور ٹی وی ، رانا توصیف یوسف پنجاب ٹی وی ، محمد ذوالقرنین طاہر دنیا ٹی وی ، قمر عباس لاہور رنگ ، محمد رضوان صابری سما نیوز ، مخدوم نثار اقبال شہریارروزنامہ ملت ، صابر سرور ڈیلی البیان پاکستان ، عرفان جہانگیر ڈیلی شیلٹر ، سلیم شاہ بی این بی نیوز، حمزہ الیاس جی این این ٹی وی ، زاہد محمود ڈوگر پبلک نیوز ، محمد عزیز بٹ جی ٹی وی ، رانا حنا جمیل ہم ٹی وی ، محمد آصف سخی جی ٹی وی ، شاہد محمود روزنامہ تجارتی رہبر ، جاوید مہیس روزنامہ لائل پور نیوز ، ابرار حبیبی کوہ نور ٹی وی ، نادر حسین مان کوہ نور ٹی وی شامل ہیںچیئر مین الیکشن کمیٹی کے مطابق امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے آج بروز جمعرات امیدوارن کی غیر حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔ جس پر اعتراضات 19جنوری شام4چار بجے تک وصول کئے جائیں گے اعتراضا ت پر سماعت کے بعد الیکشن کمیٹی 19جنوری کو شام 5بجے تک امیدواروں کی فہرست جاری کرے گی اسی روز شام 5 بجے تک امیدوار کا غذات نامزدگی واپس لے سکیں گے 20جنوری شام 5بجے تک امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں