فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2024-25کے امیدوارن کی حتمی فہرست جاری ‘ سینئر نائب صدرکی نشست سے میاںمنور اقبال ‘ نائب صدر کی نشست سے محمد طاہر نجفی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے اسی طرح ایگز یکٹو ممبران کے 22امیدواران میںتین سلیم شاہ ‘ حمزہ الیاس اور نادر حسین مان نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق صدر کی نشست کیلئے 3امیدوار عبد الرحمن گجر سٹی 41نیوز ‘نصیر احمد چیمہ جی ٹی وی’ساجد علی خاںنیو ٹی وی ‘ سینئر نائب صدر کی نشست پرون ٹو ون مقابلہ شوکت علی وٹو نیو ٹی وی اور خادم حسین گل اب تک نیوز کے درمیان ہو گااسی طرح نائب صدر کی دو نشستوں کیلئے 3امیدوارن میں میاں منور اقبال سیون نیوز ‘ محمد کاشف اے آر وائی ‘ سکندر بٹ اے آر وائی ‘ سیکرٹری کی نشست کیلئے دو امیدوار میاں کاشف فرید ایکسپریس نیوز ‘ رانا محمد نعیم نیوز و ن ‘ جوائنٹ سیکرٹری کی 2نشستوں پر 3ا میدو ا ر ا ن میاں صغیر سانول روزنامہ خبریں ‘محمد طاہر نجفی آئی این پی نیوز ایجنسی’ رفعت انور ڈیلی ابتک ‘ فنانس سیکرٹری کی نشست کیلئے 2 امیدواران رانا محسن فاروق اے آر وائی ‘حمزہ الیاس جی این این ٹی وی جبکہ انفارمیشن سیکرٹری کی نشست پر 2امیدوارن افشاں بتول روزنامہ قوت ‘ محمد عادل نعیم ایچ ٹی وی نے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے۔ گورننگ باڈی کی 15نشستوں کیلئے 19امیدواران کے کاغذات نامزدگی درست قرار دئیے گئے جن میں توفیق یوسف سیون نیوز’ علی رضا ملک میرا قلم ‘ شوکت علی ملک اے ٹی وی ‘ ندیم جاودانی روزنامہ معروف ٹائم ‘ محمد اعظم خان نیازی کوہ نور ٹی وی ‘ رانا توصیف یوسف پنجاب ٹی وی ‘ محمد ذوالقرنین طاہر دنیا ٹی وی ‘ قمر عباس لاہور رنگ ‘ محمد رضوان صابری سماء نیوز ‘ مخدوم نثار اقبال شہریارروزنامہ ملت ‘ صابر سرور ڈیلی البیان پاکستان ‘عرفان جہانگیر ڈیلی شیلٹر ‘ زاہد محمود ڈوگر پبلک نیوز ‘ محمد عزیز بٹ جی ٹی وی ‘ رانا حنا جمیل ہم ٹی وی ‘ محمد آصف سخی جی ٹی وی ‘ شاہد محمود روزنامہ تجارتی رہبر ‘ جاوید مہیس روزنامہ لائل پور نیوز ‘ ابرار حبیبی کوہ نور ٹی وی شامل ہیں جبکہ الیکشن کمیٹی کو کونسل ممبران کی اکثریت کی طرف سے ملنے والی درخواست کے باعث الیکشن مورخہ 28جنوری بروز اتوار کی بجائے 29جنوری بروز سوموار کوصبح9بجے سے شام5بجے تک ہونگے۔
