46

فیصل آباد پولیس میں بھرتی ہونیوالے 405امیدواروں کی فہرست جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریکروٹمنٹ بورڈ نے ضلع فیصل آباد میں بھرتی ہونیوالے 325 کانسٹیبل’ لیڈی کانسٹیبل اور80ٹریفک اسسٹنٹ کی فہرست جاری کر دی۔ تفصیل کے مطابق چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی پولیس ٹریننگ کالج لاہور محمد ادریس احمد کی طرف سے جاری ہونیوالی لسٹ میں کہا گیا ہے کہبورڈ کی طرف سے ضلع فیصل آباد میں پولیس میں بھرتی کیلئے 15ہزار سے زائد امیدواروں نے درخواستیں دی اور میڈیکل’ جسمانی’ تحریری اور ڈاکومنٹس کی تصدیقی عمل کے بعد ضلعی پولیس فیصل آباد میں بھرتی ہونے والے اوپن میرٹ پر 260′ خواتین کوٹہ پر بھرتی ہونے والی 49خواتین امیدوار’ اقلیتی کوٹہ کے تحت مرد کانسٹیبل کی 33 سیٹوں پر کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس کے علاوہ ٹریفک پولیس میں بھرتی ہونیوالے کامیاب 80 ٹریفک اسسٹنٹ کی فہرست جاری کر دی گئی جبکہ آئندہ دوسری فیز میں پولیس میں بھرتی کے عمل کو روک دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں