18

فیصل آباد چک نمبر 219ملوائیاں والا مکہ سٹی میں سیوریج کے پانی نے تباہی مچا دی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چک نمبر219 ر۔ ب ملوائیاں والا روڈ مکہ سٹی میں سابقہ حکومت کی طرف سے سیوریج کے مسئلہ کو حل کرنے کے لیے فنڈز مہیا کئے گئے اس کے ساتھ والی کالونی فتح آباد میں کھدائی شروع ہوگئی تھی لیکن حکومت کے تبدیل ہوتے ہی نامعلوم وجوہ کی وجہ سے کام بند ہوگیا نہ جانے یہ سیاسی طور پر ہوا یا کسی اور وجہ سے ہوا۔ سیوریج کا پانی متعدد بیماریاں پھیلا رہا ہے جس سے موسم کی تبدیلی کے ساتھ مچھروں کی بہتات ہو رہی ہے جس سے ملیریا کی بیماری پھیل رہی ہے۔ سیوریج کا پانی ہیپاٹائٹس ، گیسٹرو کے پھیلائو کا باعث بن رہا ہے یہ ایک انسانی صحت کا مسئلہ ہے ۔ ڈی سی او ، متعلقہ محکموں ، محکمہ صحت کے حکام کو فوری طور پر ایکشن لے کر سیوریج کا کام شروع کروا دینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں